پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان طبی تعاون پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین طب سے متعلق تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال جکارتہ پہنچے جہاں پاکستان کے سفیر برائے انڈونیشیا نے وزیر صحت کا استقبال کیا، دورے کے دوران وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی معروف ویکسین ساز کمپنی بایئو فارما کے صدر ڈائریکٹر شادق اکاسیا سے بھی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ویکسین کی تیاری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیر صحت مصطفی کمال نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ویکسین کی تیاری کے شعبے میں باہمی تعاون کی اہمیت اور ویکسین کی مقامی پیداوار میں خودکفالت کی اہمیت پر زور دیا۔
بائیو فارما اینڈ این آئی ایچ پاکستان کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی استعداد کار کو بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان ویکسین کی تیاری کے شعبے میں انڈونیشیا کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، پاکستان میں اپنی ویکسین پروڈکشن سہولت قائم کرنے کیلئے انڈونیشیا کے ساتھ قریبی اور عملی تعاون کا خواہاں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان اور انڈونیشیا کے کے درمیان ویکسین کی
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔