’کرسچن صہیونیت‘ خطرناک نظریہ ہے جو عیسائیوں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے: یروشلم مسیحی رہنما
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یروشلم کے مسیحی رہنماؤں نے کرسچن صیہونیت کو ایک خطرناک نظریہ قرار دے دیا ہے۔
یروشلم کے عیسائی رہنما منذر اسحاق نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مسیحی صیہونیت ایک گمراہ کن سوچ ہے جو عوام کو غلط سمت میں لے جا رہی ہے اور اسرائیلی مسیحی برادری میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ان کے مطابق کرسچن صیہونیت کا نظریہ مسیحیوں کو اسرائیل کی حمایت پر آمادہ کرتا ہے جبکہ فلسطینی مسلمانوں اور مسیحی شہریوں کے بنیادی حقوق کو تسلیم نہیں کرتا۔
دوسری جانب یروشلم کے مختلف گرجا گھروں کے پیٹریارک اور دیگر مسیحی رہنماؤں نے بھی اس نظریے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسچن صیہونیت ایک نقصان دہ سوچ ہے جو مقدس سرزمین میں عیسائی برادری کے لیے خطرات پیدا کر سکتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔