پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر نے پائیدار برآمدی ترقی برقرار رکھی اور پہلی بار ماہانہ برآمدات 400 ملین ڈالر سے زائد ریکارڈ کرتے ہوئے اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اس سے قبل سب سے زیادہ ماہانہ برآمدات اکتوبر 2025 میں 386 ملین ڈالر تھیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2025 میں آئی ٹی برآمدات 437 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو کہ پچھلے سال کے اسی مہینے میں 348 ملین ڈالر کے مقابلے میں 25 فیصد یعنی 89 ملین ڈالر کا اضافہ ہے۔ برآمدات نومبر 2025 میں 356 ملین ڈالر کے بہاؤ کے مقابلے میں بھی 22 فیصد سے زائد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ آئی ٹی ایکسپورٹر ڈاکٹر نعمان سعید نے کہا کہ مسلسل اور واضح حکومتی پالیسیوں نے برآمدات کی پائیدار ترقی میں مدد دی ہے، جو حکومت اور نجی شعبے کی مشترکہ کوششوں سے مستقبل میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی کمپنیز اب نئے بازار تلاش کر رہی ہیں، خصوصاً خلیجی ممالک میں، جبکہ روایتی مارکیٹوں میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی برآمدات بڑھا کر مجموعی برآمدی حجم کو بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس رفتار کے ساتھ آنے والے مہینوں میں مزید برآمدی ترقی متوقع ہے۔ پاکستان فری لانسز ایسوسی ایشن (PAFLA) کے چیئرمین ابراہیم امین نے کہا کہ آئی ٹی ری میٹینس ملک میں لانے میں فری لانسرز کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں پبلک سیکٹر اداروں اور این جی اوز کی جانب سے تربیت فراہم کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں فری لانسرز کی تعداد اور معیشت میں ان کی شراکت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ مالی سال کے چھ ماہ باقی رہنے کے باوجود اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات 4.

2 ارب سے 4.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ملین ڈالر آئی ٹی

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف