کشمیر میں بے بسی کا احساس ہے، مودی حکومت کو انکی کوئی پرواہ نہیں: سابق ’را‘ چیف
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے کہا ہےکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مودی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں۔ اے ایس دولت نے کشمیریوں میں مایوسی کا ذکر چنئی میں منعقدہ لیٹریچر فیسٹول میں کیا۔ سابق ’را‘ چیف نے کہا کہ کشمیر میں موجودہ سیاسی صورتحال میں بے بسی کا احساس غالب ہے اور نئی دہلی کو کشمیر اور کشمیریوں کے حالات کی کوئی خاص فکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اس وقت جمود کا شکار ہے اور کشمیری صرف امید کے سہارے زندہ ہیں۔ اے ایس دولت کا کہنا تھا کہ واجپائی کے دور کی بی جے پی اور نریندر مودی کی بی جے پی میں زمین آسمان کا فرق ہے، سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کشمیر کے مسئلے کے حل میں سنجیدہ دلچسپی رکھتے تھے جب کہ موجودہ مودی حکومت کو اس سے زیادہ سروکار نہیں ہے۔ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی پر بات کرتے ہوئے ’را‘ کے سابق سربراہ نے کہا کہ کشمیریوں سے یہ علامتی سہارا بھی چھین لیا گیا ہے، آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد جس بڑے احتجاج کی توقع تھی وہ نہیں ہوا بلکہ کشمیری خاموش ہوگئے اور یہی خاموشی خوفناک ہے کیونکہ اس کے نتائج کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ اس فیسٹول میں بالی وڈ فلموں میں مسلمانوں کو منفی کرداروں میں دکھانے جانے پر شدید تنقید کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہی ہے اور مذہبی تقسیم کا باعث ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔