وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر میو ہسپتال کی بحالی کا تاریخی منصوبہ شروع
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ایشیا کے سب سے بڑے اور تاریخی میو ہسپتال کی بحالی کا منصوبہ شروع کر دیا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا میو ہسپتال کا دورہ کیا۔ میو ہسپتال کی تاریخی عمارتوں کو ان کے اصل فن تعمیر کے ساتھ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ہسپتال کے مشہور کلاک وارڈ کو اس کی اصل قدیم شکل میں دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر اور چیف سیکرٹری کا ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا جبکہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے بحالی منصوبے کے مختلف مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری ہیلتھ عظمت محمود اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف بھی دورے میں ہمراہ تھے۔ وی سی کنگ ایڈورڈ پروفیسر محمود ایاز اور ایم ایس میو ہسپتال کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو بحالی کا کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کرے اور تعمیراتی کام کے دوران مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہئیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میو ہسپتال کی
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔