پنجاب، مدارس کے نظام میں عدم مداخلت اور نصاب تبدیل نہ کرنے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2026 سب نیوز

لاہور (آئی پی یس )حکومتِ پنجاب اور مدارس بورڈز کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں پنجاب حکومت نے علما کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت نہ تو مدارس کے نظام میں مداخلت چاہتی ہے اور نہ ہی دینی نصاب میں تبدیلی اس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔حکومتِ پنجاب اور مختلف مدارس بورڈز کے نمائندوں کے درمیان ایک اہم اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں مدارس و مساجد کے معاملات کو افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی، اجلاس میں چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، 10 مدارس عربیہ اور 15 مدارس بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں واضح کیا گیا کہ حکومت نہ تو مدارس کے نظام میں کسی قسم کی مداخلت چاہتی ہے اور نہ ہی دینی نصاب میں تبدیلی اس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو جلد مکمل کرنے اور تمام فیصلے باہمی مشاورت، اعتماد اور اتحاد کے ساتھ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق مدارس و مساجد کے معاملات مذاکرات اور باہمی مفاہمت سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا، مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ جلد از جلد حل کیا جائے گا،

مدارس رجسٹریشن ایکٹ یا DGRE نظام کے تحت رجسٹریشن کا اختیار برقرار رہے گا، ڈی جی ریلیجس ایجوکیشن (DGRE) کے نظام کے تحت اب تک بیس ہزار سے زائد مدارس رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا مدارس یا مساجد کو کنٹرول میں لینے کا کوئی منصوبہ نہیں، مدارس کے دینی نصاب میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جا رہی، تمام فیصلے باہمی اعتماد، اتحاد اور مشاورت سے کیے جائیں گے، مدارس و مساجد سے متعلق اقدامات میں تمام بورڈز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔شرکا نے مساجد کے آئمہ کے لیے اعزازیہ کو درست سمت میں قدم قرار دیا جب کہ اعزازیہ نہ لینے والے آئمہ پر کسی بھی دبا کی مخالفت کی، شرکا نے مدارس اور حکومت کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتیراہ آپریشن صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر شروع کیا گیا، وزیراعلی تیراہ آپریشن صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر شروع کیا گیا، وزیراعلی نوبیل نہیں دیا گیا،خود کو اب امن کا پابند نہیں سمجھا ،ٹرمپ کی یورپ کو دھمکی ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ بدر عبد العاطی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر زور سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کا معاملہ زور پکڑ گیا سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان پاکستان میں رومانیہ کے سفیر کا گل پلازا آگ حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مدارس کے نظام میں

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف، گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض کا اعلان

لاہور: اپنی چھت محفوظ چھت پروگرام 2026 کے تحت پنجاب حکومت نے ایسے شہریوں کے لیے خوشخبری سنائی ہے جو اپنے گھروں کی مرمت، مضبوطی یا توسیع کرنا چاہتے ہیں۔ اس منصوبے کے ذریعے اہل درخواست گزاروں کو 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ بغیر سود کے اپنے گھر کی ضروری تعمیراتی ضروریات پوری کر سکیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد کم اور متوسط آمدن رکھنے والے خاندانوں کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنا اور گھروں کی محفوظ تعمیر و مرمت میں مالی مدد دینا ہے۔

دو مختلف کیٹیگریز میں قرض فراہم کیا جائے گا
اس اسکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلی کیٹیگری ان افراد کے لیے مختص ہے جو اپنے موجودہ گھر کی چھت کی مرمت، بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی یا ضروری تعمیراتی کام کروانا چاہتے ہیں۔ ایسے درخواست گزار 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض حاصل کر سکیں گے، جس کی واپسی 9 سال کے دوران آسان ماہانہ اقساط میں ہوگی۔ اس کی متوقع ماہانہ قسط تقریباً 4 ہزار 700 روپے ہوگی۔

دوسری کیٹیگری ان شہریوں کے لیے رکھی گئی ہے جو اپنے گھر میں توسیع، جیسے دوسری منزل یا اضافی کمروں کی تعمیر، کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیا جائے گا، جسے بھی 9 سال میں واپس کرنا ہوگا۔ اس قرض کی متوقع ماہانہ قسط تقریباً 9 ہزار 300 روپے ہوگی۔

درخواست کیسے دیں؟

اپنی چھت محفوظ چھت پروگرام 2026 کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند افراد پنجاب حکومت کے مخصوص آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ درخواست جمع کراتے وقت شناختی اور دیگر ضروری دستاویزات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

وہ افراد جو انٹرنیٹ کے ذریعے درخواست نہیں دے سکتے، ان کے لیے متبادل سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ ایسے شہری اپنی درخواست متعلقہ ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر یا پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔

حکومت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ درخواست جمع کرانے سے پہلے اپنی تمام معلومات اور دستاویزات مکمل کر لیں تاکہ درخواست کی جانچ کے عمل میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ تعلیمی بورڈ اصلاحات 2026، آن اسکرین مارکنگ اور خودکار رزلٹ سسٹم منظور
  • پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف، گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض کا اعلان
  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان