سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2026 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کے تمام متاثرین کی بحالی کریں گے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر حسین ، سعید غنی، میئر اور دیگرشریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے ورثا میں امداد کی فراہمی کل سے شروع ہوجائے گی ۔
‘
مراد علی شاہ نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنےپر شدید دکھ ہے، جانی نقصان کا مطلب ہے کہ کئی خاندان متاثر ہوئے ہیں، تمام متاثرین چلتے ہوئے کاروبار سےبے روزگار ہوگئے، میں چاہتا ہوں تمام متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کروں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کا بار بار فون آ رہا ہے، پیپلز پارٹی قیادت چاہتی ہے کہ گل پلازہ کے تاجروں کو فوری بحال کیا جائے، پلازہ کے تمام متاثرین کو بحال کریں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کس طرح تمام متاثرین کی بحالی ہو، اس کا فیصلہ کرنا ہے، بتایاجارہاہےکہ گل پلازہ میں 1200 دکانیں ہیں، یعنی 1200 متاثرین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنا بہت بڑا واقعہ ہے، فائرفائٹر اور ریسکیو کا عملہ 3جگہوں سے اندر جانے کی کوشش کررہے ہیں، 73 افراد لاپتہ ہیں، کوشش ہے لاپتہ افراد کا پتہ چل جائے۔
اس کے علاوہ مراد علی شاہ نے حکام کو ہدایت کی کہ ملبہ اٹھانے کا کام فوری شروع کریں، آگ لگنے کی فرانزک رپورٹ بنوائیں گےتاکہ معلوم ہو سکے آگ کیسے لگی، گل پلازہ واقعہ میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کو فوری معاوضہ دینا چاہتا ہوں۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے گل پلازا متاثرین کے لیے کمیٹی قائم کردی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں رومانیہ کے سفیر کا گل پلازا آگ حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار پاکستان میں رومانیہ کے سفیر کا گل پلازا آگ حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار راوانڈا ہائی کمشنر کی وزیر مملکت تعلیم سے ملاقات یورپی یونین کا امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے پر غور ’گھر کا سرچ وارنٹ لیں، گرفتار کرکے پیش کریں‘، ایمان مزاری، ہادی علی کی عدم گرفتاری پر عدالت برہم روسی فوج سلاویانسک شہر سے 30 کلومیٹردور، یوکرین کے 1210 فوجی ہلاکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سانحہ گل پلازہ گل پلازہ میں
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔