وفاقی حکومت نے سال 2026 میں سالانہ پبلک اور آپشنل چھٹیوں کا کیلنڈر جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے سالانہ پبلک اور آپشنل چھٹیوں کا کیلنڈر جاری کردیا، جس کے مطابق رواں سال 11 عام تعطیلات اور23 آپشنل چھٹیاں ہوں گی، یکم جنوری کے بعد 18 فروری اور یکم جولائی کو بینکس بند رہیں گے۔ 5 فروری یوم کشمیر، 23 مارچ کو پاکستان ڈے کی چھٹی ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق 23،22،21 کو عیدالفطر کی متوقع چھٹیاں ہوں گی، یکم مئی لیبر ڈے اور 28 مئی کو یوم تکبیر پر بھی سرکاری چھٹی ہو گی۔ 29،28،27 مئی کو عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی۔
رواں سال 24 اور 25 جون کو نو اور 10 محرم جبکہ 14 اگست کو یوم آزادی کی چھٹی ہوگی، 25 اگست کو عید میلاد النبیﷺ، 9 نومبر کو اقبال ڈے منایا جائے گا۔ 25 دسمبر کو ملک بھر میں قائد اعظم ڈے پر عام تعطیل ہوگی۔ مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر کی چھٹی بھی ہوگی۔
بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے سوشل میڈیا سے عارضی کنارہ کشی کا اعلان کر دیا
وفاقی حکومت نے سال 2026 کے لیے سرکاری اور اختیاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔کابینہ سیکریٹریٹ نے سال 2026 کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کیا۔ کابینہ ڈویژن نے قومی، اسلامی اور اقلیتوں کے تہواروں پر عام تعطیلات کا شیڈول جاری کیا ہے.
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔