City 42:
2026-07-24@05:22:30 GMT

سال 2026 کے لئے سرکاری اور اختیاری تعطیلات کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT

 ویب ڈیسک  : وفاقی حکومت نے سال 2026 کیلئے سرکاری اور اختیاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
کابینہ سیکرٹریٹ نے سال 2026 کیلئے عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے، کابینہ ڈویژن نے قومی، اسلامی اور اقلیتوں کے تہواروں پر عام تعطیلات کا شیڈول جاری کیا ہے۔

شیڈول کے مطابق سال کی پہلی تعطیل یوم کشمیر پر 5 فروری بروز جمعرات کو ہوگی، اس کے بعد یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ بروز پیر کو چھٹی ہوگی۔ عید الفطر پر 21، 22 اور 23 مارچ، یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن پر اور 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل ہوگی، اس کے بعد عیدالاضحیٰ کے موقع پر 27، 28 اور 29 مئی کو عام تعطیل ہوگی جبکہ 9 اور 10 محرم (یعنی 24 اور 25 جون) کو بھی چھٹی ہوگی۔

وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے یوم آزادی پر 14 اگست بروز جمعہ اور عید ملاد النبیؐ پر 25 اگست بروز منگل عام تعطیل ہوگی۔  علامہ اقبال کی پیدائش پر 9 نومبر بروز پیر، قائداعظم کی سالگرہ اور کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی جبکہ کرسمس کے اگلے روز 26 دسمبر کو صرف مسیحی برادری کیلئے چھٹی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ یکم جنوری، 18 فروری اور یکم جولائی کو بینک کی تعطیلات ہوں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف