چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،فائر سیفٹی کے اقدامات کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آتشزدگی کے واقعات سے نمٹنے اور حساس عمارات کیلئے حفاظتی اقدامات حوالے سے پیر کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈائریکٹر جنرل بلڈنگ کنٹرول اینڈ ہاسنگ فیصل نعیم ، ڈائریکٹر جنرل کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر عبد الرحمن اور دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں آتشزدگی سے بچا کے موجودہ انتظامات، حفاظتی اقدامات کو مزید مثر بنانے اور پرائیوٹ و پبلک عمارات کے حوالے سے جامع حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام بلند پرائیویٹ و پبلک عمارات کا باقاعدہ سروے کرکے مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر صورت اس امر کو یقینی بنایا جایا کہ ہائی رائز عمارات میں آگ سے بچا کیلئے تمام ضروری اقدامات اور ایمرجینسی ایگزٹ کے راستے لازمی موجود ہوں۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کسی بھی نئی عمارت کی تعمیر سے قبل اسکی فائر سیفٹی پلان کی منظور سی ڈی اے سے لازمی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نئی پرائیویٹ و پبلک عمارتوں کیلئے باقاعدہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے کوڈز کے مطابق فائر سرٹیفیکیشن لازمی ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ فائر فائیٹنگ کے جدید طریقوں کو اپناتے ہوئے نئی عمارات میں ڈرونز کو فائر فائٹنگ آپریشنز میں استعمال کیا جائیگا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ حساس اور پرانی عمارات کا فائر سیفٹی سے متعلق حفاظتی ضوابط پر مکمل عملدرآمد کیلئے واضح میکانزم وضع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فائر سیفٹی آڈٹ کے نظام کو مزید مثر بنانے اور اس پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر ہائی رائز عمارتوں میں باقاعدہ سمیولیشن مشقوں کا اہتمام کرے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کیلئے افرادی وسائل کی ضروریات کو فورا پورا کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں جدید ایمرجنسی آپریشن سینٹر کو ڈیجیٹل بنیادوں پر فعال بنانے، شہر کے مختلف اہم مقامات پر نئی ریسکیو اسٹیشنز بنانے کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ہر طرح کی ایمرجنسی و آفات سے نمٹنے کیلئے ایک جامع قانونی و عملی فریم ورک پر کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرطانیہ کی ہائی کمشنر، جین میریٹ کی نائب وزیر اعظم سے ملاقات،باہمی تعلقات پر گفتگو برطانیہ کی ہائی کمشنر، جین میریٹ کی نائب وزیر اعظم سے ملاقات،باہمی تعلقات پر گفتگو یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس، متعدد اہم بلز پیش اور منظور جعلی دستاویزات کی تیاری،سینئر سول جج گرفتار،مرکزی ملزم کی نشاندہی روسی فوج سلاویانسک شہر سے 30 کلومیٹردور، یوکرین کے 1210 فوجی ہلاک پنجاب، مدارس کے نظام میں عدم مداخلت اور نصاب تبدیل نہ کرنے کی یقین دہانی تیراہ آپریشن صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر شروع کیا گیا، وزیراعلی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فائر سیفٹی سی ڈی اے کی زیر

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف