روجھان (نیوزڈیسک)کچہ آپریشن کے دوران پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور انتہائی مطلوب 18 ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا، جس کا اعلان ڈی پی او محمد عمران نے کیا۔

ڈی پی او کے مطابق سرنڈر کرنے والوں میں مختلف گینگز کے سرغنہ بھی شامل ہیں، جن میں ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والا بدنام زمانہ ڈاکو وہاب لونڈ اور پچاس لاکھ روپے سر کی قیمت والا شاہدین لونڈ بھی شامل ہیں۔

ڈی پی او محمد عمران کے مطابق، یہ ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادت، قتل، اغوا اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ گرفتار ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز بھی 11 ڈاکوؤں نے اسلحہ سمیت سرنڈر کیا تھا، جس کے بعد کچہ آپریشن میں سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ کچہ کراچی اور کچہ عمرانی میں پولیس کا بڑا آپریشن جاری ہے اور ڈرون کی مدد سے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے 7 ٹھکانے تباہ ہوئے اور متعدد ڈاکو شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے عوام اور مطلوب ڈاکوؤں کو واضح پیغام دیا کہ ڈاکو سرنڈر کریں ورنہ کارروائی جاری رہے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈی پی او ڈاکوو ں

پڑھیں:

نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی

راولپنڈی:

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔

قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار