ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم 2026: وفاقی وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2026 سب نیوز

ڈیوس (سب نیوز )ورلڈ اکنامک فورم 2026 کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان سے سائیڈ لائن ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان کی معاشی ترقی، سعودی عرب کے تعاون اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔

وزارت خزانہ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے جو تقریبا تین ماہ کی درآمدات کے مساوی ہے۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے اور 16 نئے آئی پی اوز زیر غور ہیں، جبکہ ملک میں 120,000 سے زائد نئے سرمایہ کار شامل ہو چکے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ شرح سود میں کمی شروع ہو گئی ہے ، مانیٹری پالیسی اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کے تحت ہے، گزشتہ مالی سال شرح نمو3.

1 فیصد، موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں3.7 رہی۔انہوں نے کہا کہ ترسیلاتِ زر 38 ارب ڈالر سے بڑھ کر 41 ارب ڈالر متوقع ہیں، آئی ٹی سروسز میں اضافہ مثبت اثرات پیدا کر رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے معدنیات، زراعت اور دیگر شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر زور دیا ، بریفنگ میں بتایا گیا متحدہ عرب امارات کی جانب سے ڈیجیٹل شعبے میں سرمایہ کاری آئی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پی آئی اے کے بعد مستقبل میں دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری ہوگی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اور بڑے ہوائی اڈے بھی شامل ہیں۔سعودی وزیر خزانہ نے سعودی عرب کے نجکاری تجربے اور اصلاحات سے آگاہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگل پلازہ میں باہر نکلنے کے راستوں پر بھی دکانیں بنائے جانے کا انکشاف گل پلازہ میں باہر نکلنے کے راستوں پر بھی دکانیں بنائے جانے کا انکشاف ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم شعبان بدھ کو ہوگی پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی جاری، مجموعی تعداد سامنے آگئی چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،فائر سیفٹی کے اقدامات کا جائزہ برطانیہ کی ہائی کمشنر، جین میریٹ کی نائب وزیر اعظم سے ملاقات،باہمی تعلقات پر گفتگو یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس، متعدد اہم بلز پیش اور منظور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف