وزیرِ صحت کا ہسپتالوں کی سکیورٹی اور جینیٹوریل سٹاف کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
سٹی 42 : ہسپتالوں کےسکیورٹی اورصفائی کےعملہ کی تنخواہوں میں تاخیر کا معاملہ، وزیرِ صحت نے سکیورٹی اور جینیٹوریل سٹاف کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا حکم دے دیا۔
وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس کے دوران انہوں نے ہسپتالوں کی سکیورٹی اور جینیٹوریل سٹاف کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا حکم دیا۔ صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیر کی مداخلت پر تنخواہوں کیلئے فنڈز ریلیز کردیئے گئے۔
وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ
صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیر نے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ سے رابطہ کیا، خواجہ عمران نذیر کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سیکیورٹی و جینیٹوریل سٹاف محکمہ صحت و بہبود آبادی کا اہم جزو ہیں، تنخواہ خیں تاخیر ملازمین کیلئے پریشانی کا باعث بنتی ہے۔
وزیر صحت خواجہ عمران نذیرکی جانب سے ملازمین کو پنجاب حکومت کےطےشدہ معیارپرتنخواہوں کی ادائیگی کاحکم دیا گیا ۔
محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی: پی ڈی ایم اے
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خواجہ عمران نذیر کی تنخواہوں کی ادائیگی کا
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی