فلسطین فوج بھیجنے کے معاملے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر ساری دنیا متفق ہے، فوج بھیجنے کے معاملے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔جیونیوز کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے شہباز شریف کو غزہ پیس میں شمولیت کی دعوت اچھی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے مستقبل کے آگے جو بھی روڈ میپ تیار ہو گا، اس میں پاکستان کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست کا جو دو ریاستی حل موجود ہے، اس پر ساری دنیا متفق ہے، اللّٰہ تعالیٰ کی ذات کی طرف سے پاکستان کو ایک سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ موقع مل رہا ہے پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی آزادی نجات اور حقوق کی آواز اٹھائے، ان شاء اللّٰہ وزیر اعظم پاکستان فلسطین کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں گے۔
کھچی صاحب کی ایک بات میرے دادا کے بھائی جیسی تھی اکیلے کھانا نہیں کھاتے تھے جب تک تین چار لوگ دستر خوان پر نہ ہوں، کوئی نہ ہو تو فون کرکے بلا لیتے
خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی طرف سے فوج بھیجنے کے معاملے پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گا، کسی ملک کو دوسرے ممالک میں مداخلت کا کوئی حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ہے، ہمارے اس کے ساتھ قابل رشک تعلقات ہیں، وہ ہمارے بھائی ہیں، جس کے کسی کے خلاف ایسے عزائم نہیں ہیں جو کسی کو تھریٹ کرتے ہوں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی تمام حمایت اسی بات کے لیے ہے کہ ایران کو محفوظ ہونا چاہیے، اسرائیل ایک ایسا ملک ہے، جس سے سب کو تھریٹ ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا فیصلہ مل کر کریں گے، دفاعی معاہدے میں ترکیے یا کوئی اور ملک شامل ہو سکتا ہے، اسلامی ممالک کو اپنا دفاع کرنے کے لیے ایک وسیع دفاعی معاہدہ کرنا چاہیے۔
تاجک فورسز کاافغانستان سے دراندازی کرنیوالے 4 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔