Jasarat News:
2026-07-24@01:15:19 GMT

ایران: سرکاری ٹی وی چینل ہیک، رضا پہلوی کا پیغام نشر

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT

ایران: سرکاری ٹی وی چینل ہیک، رضا پہلوی کا پیغام نشر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایران میں متعدد سرکاری ٹی وی چینلز کو ہیک کر کے ان پر رضا پہلوی کی تقریر نشر کر دی گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایران میں انٹرنیٹ کی بندش کے دوران متعدد سرکاری ٹی وی چینلز کو ہیک کر لیا گیا، ہیکنگ کے دوران رضا پہلوی کی فوٹیج اور حکومت مخالف مظاہروں کی تصاویر دکھائی گئیں جنہوں نے حالیہ ہفتوں میں تہران کو ہلا کر رکھ دیا۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق نشریات کے دوران رضا پہلوی کے دو کلپس اور ایک گرافک دکھایا گیا جس میں ایرانی سکیورٹی فورسز سے عوام کا ساتھ دینے کی اپیل کی گئی۔

اس گرافک پر درج تھا کہ اپنے ہتھیار عوام کی طرف نہ تانیں، ایران کی آزادی کیلیے قوم کے ساتھ شامل ہو جائیں۔

رضا پہلوی نے ایرانی فوج کے نام پیغام میں کہا کہ میرا فوج کیلیے ایک خصوصی پیغام ہے، آپ ایران کی قومی فوج ہیں اسلامی جمہوریہ کی فوج نہیں، آپ کا فرض اپنی جانوں کی حفاظت کرنا ہے، آپ کے پاس زیادہ وقت نہیں بچا جلد از جلد عوام کے ساتھ شامل ہو جائیں۔

امریکا میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ نیوز ایجنسی نے اتوار کو بتایا کہ ایران میں ملک گیر احتجاج 22ویں دن بھی جاری رہا۔

یہ صورتحال ایک ایسے وقت میں ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف ممکنہ امریکی فوجی کارروائی پر غور کر رہے ہیں۔

گروپ کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 624 احتجاجی مظاہرے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، کم از کم 24669 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، 3919 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رضا پہلوی

پڑھیں:

سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن


فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ  سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔

کراچی آپریشن میں ایسے دہشتگرد سامنے آئے جو کے ایم سی، واٹر بورڈ کے ملازم تھے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔

خالد مقبول، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں،  ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن