صدر آئی سی سی آئی، ملائیشین ہائی کمشنر تجارتی حجم 4 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے پرعزم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان نے تجارت، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے روابط کو وسعت دے کر پاکستان اور ملائیشیا کے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس نے پیر کو ملائیشین ہائی کمیشن میں ان سے سے ملاقات کی۔ آئی سی سی آئی کے وفد میں سینئر نائب صدر طاہر ایوب، نائب صدر عرفان چوہدری اور آئی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے آسیان کے کنوینر چوہدری محمد علی شامل تھے۔

ملائیشیا کے ہائی کمشنر نے بزنس ٹو بزنس لینکیجز کو فروغ دینے میں آئی سی سی آئی کے فعال کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ملائیشیا کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا ایک اہم اقتصادی شراکت دار کے طور پر پاکستان کو بہت اہمیت دیتا ہے ، انہوں نے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے اسلام آباد کی تاجر برادری کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے جلد از جلد چیمبر کا دورہ کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے دوطرفہ تجارتی حجم کو 3 سے 4 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر بھی اتفاق کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان میں خاص طور پر پام آئل، ٹیلی کام، تعلیم اور حلال سیکٹر میں ملائیشیا کی نمایاں تجارتی موجودگی کا اعتراف کیا۔ تاہم، انہوں نے نشاندہی کی کہ مضبوط تعلقات کے باوجود، تجارتی توازن کا جھکاو یکطرفہ ہے۔

آئی سی سی آئی کے صدر نے حلال انڈسٹری کو فوری تعاون کے لیے ایک اہم شعبے کے طور پر شناخت کیا اور مشترکہ حلال سرٹیفیکیشن ، حلال پارکس کے قیام، فوڈ پراسیسنگ کی سہولیات، اور گوشت کی برآمدات میں توسیع کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے آئی ٹی اور ڈیجیٹل معیشت، رئیل اسٹیٹ، کم قیمت مکانات جیسے شعبوں میں تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے زرعی شعبے میں ویلیو ایڈیشن کے لیے مشترکہ منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور شراکت کو تیز کرنے کے لیے پاکستانی اور ملائیشین کمپنیوں کے درمیان B2B میچ میکنگ کی تجویز پیش کی۔

آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر طاہر ایوب نے زرعی برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، خاص طور پر آم اور سٹریس فروٹ۔ انہوں نے ان کی ویلیوایڈیشن پر بھی توجہ مرکوز کرنیکیضرورت کو اجاگر کیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں اور عوام کے لیے باہمی فائدے مند ثابت ہونگے۔آئی سی سی آئی کے نائب صدر عرفان چوہدری نے کہا کہ مضبوط ادارہ جاتی روابط اور باقاعدہ کاروباری تبادلوں سے خیر سگالی کو ٹھوس اقتصادی نتائج میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانڈر 19 ورلڈکپ؛ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی انڈر 19 ورلڈکپ؛ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تاجک فورسز کا افغانستان سے دراندازی کرنے والے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کرنیکا کا دعوی ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم 2026: وفاقی وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات گل پلازہ میں باہر نکلنے کے راستوں پر بھی دکانیں بنائے جانے کا انکشاف ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم شعبان بدھ کو ہوگی پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی جاری، مجموعی تعداد سامنے آگئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہائی کمشنر کے لیے

پڑھیں:

بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ بنیادی طور پر ایک سیاسی مسئلہ ہے، جسکا حل طاقت، آپریشن اور جبر نہیں بلکہ بامعنی سیاسی مذاکرات، آئینی حقوق کی فراہمی، عوامی مینڈیٹ کے احترام اور عوام کے اعتماد کی بحالی میں مضمر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ببرلو بائی پاس پر پریا کماری سمیت لاپتا و مغوی بچوں کی بازیابی کے لئے جاری پرامن دھرنے پر پولیس کے کریک ڈاؤن، خواتین پر تشدد، ان کی بے حرمتی، بزرگ رہنماء لیاقت جلبانی، سوہنی پارس، صحافی ساحل جوگی اور متعدد مظاہرین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بچوں کی بازیابی کے لئے سراپا احتجاج مظلوم والدین، خصوصاً ماؤں پر طاقت کا استعمال انتہائی افسوسناک، غیر انسانی اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ احتجاج کرنے والے مظلوم خاندانوں پر تشدد کرنے کے بجائے پریا کماری سمیت تمام مغوی بچوں اور بچیوں کی فوری اور محفوظ بازیابی کو یقینی بنائے، گرفتار افراد کو فوری رہا کرے اور صحافیوں کے آئینی و قانونی حقوق کا احترام کرے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے اور اس حق کو طاقت کے ذریعے سلب نہیں کیا جا سکتا۔

علامہ مقصود ڈومکی نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے پولیس محافظ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور زخمی جج طارق علی لاشاری کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچستان میں پیش آنے والے پے درپے دہشت گردی کے واقعات افسوسناک ہیں، اس ہفتے ژوب سے سفر کرنے والے خاندان پر حملہ، کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کا المناک سانحہ اور مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت شامل ہیں، صوبے میں امن و امان کی انتہائی تشویشناک صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ بنیادی طور پر ایک سیاسی مسئلہ ہے، جس کا حل طاقت، آپریشن اور جبر نہیں بلکہ بامعنی سیاسی مذاکرات، آئینی حقوق کی فراہمی، عوامی مینڈیٹ کے احترام اور عوام کے اعتماد کی بحالی میں مضمر ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں کے آپریشنز سے نہ امن قائم ہوا، نہ دہشت گردی ختم ہوئی اور نہ ہی مسائل کا مستقل حل نکلا، لہٰذا اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت طاقت کی پالیسی ترک کرکے سیاسی مکالمے، مفاہمت اور سنجیدہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے عوام کے حقیقی منتخب نمائندوں کو ان کا آئینی و جمہوری حق دیا جائے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے اور تمام سیاسی و سماجی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف، سیاسی شمولیت اور عوام کے اعتماد کی بحالی ہی بلوچستان میں پائیدار امن کی ضمانت ہے، جبکہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی