قائمہ کمیٹی نے ارکان پارلیمنٹ اور اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کرنے کے مجوزہ بل کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
قائمہ کمیٹی نے ارکان پارلیمنٹ اور اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کرنے کے مجوزہ بل کی منظوری دیدی parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے ارکان پارلیمنٹ اور اہلِ خانہ کے اثاثے ظاہر کرنے کے مجوزہ بل کی منظوری دے دی، اثاثوں کی اشاعت میں عوامی مفاد، سیکیورٹی اور اسپیکر و چیئرمین سینیٹ کی منظوری کو شرط بنایا گیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے چیئرمین رانا ارادت شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ اور اہلِ خانہ کے اثاثے ظاہر کرنے سے متعلق مجوزہ بل پر غور کیا گیا۔
بل میں تجویز ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اور سینٹ کے چیئرمین کی منظوری لازمی ہوگی تاکہ عوامی مفاد اور گڈ گورننس کے ساتھ فرد کی نجی زندگی اور سیکیورٹی کا تحفظ بھی برقرار رہے۔مجوزہ ترمیم میں الیکشن ایکٹ دوہزار سترہ کے سیکشن ایک سو اڑتیس میں تبدیلی کر کے سرکاری گزٹ میں اثاثوں اور واجبات کی اشاعت کی شق شامل کی گئی ہے، جبکہ ترمیم کے تحت اثاثوں کی معلومات کے دائرہ کار کا تعین اور توازن قائم کرنے کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے موقف دیا کہ اصل سیکشن ایک سو اڑتیس میں اشاعت لازمی ہے اور امیدوار پہلے ہی فارم بی کے تحت اثاثے جمع کراتے ہیں، تاہم وزارت پارلیمانی امور نے اس موقف کی توثیق کی۔اجلاس میں وزارت قانون کے نمائندے نے بل کی مخالفت نہیں کی جبکہ کمیٹی کے ارکان نے بل کی حمایت کی۔ قائمہ کمیٹی نے شازیہ مری کے پیش کردہ بل کی منظوری دے دی، جس سے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی شفافیت اور جوابدہی کے عمل کو مضبوط بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر آئی سی سی آئی، ملائیشین ہائی کمشنر تجارتی حجم 4 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے پرعزم صدر آئی سی سی آئی، ملائیشین ہائی کمشنر تجارتی حجم 4 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے پرعزم انڈر 19 ورلڈکپ؛ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تاجک فورسز کا افغانستان سے دراندازی کرنے والے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کرنیکا کا دعوی ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم 2026: وفاقی وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات گل پلازہ میں باہر نکلنے کے راستوں پر بھی دکانیں بنائے جانے کا انکشاف ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم شعبان بدھ کو ہوگیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خانہ کے اثاثے ظاہر کرنے ارکان پارلیمنٹ اور اہل اثاثے ظاہر کرنے کے قائمہ کمیٹی نے بل کی منظوری
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.