ایف ڈی ای انٹر اسکول ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل، ٹیم سی کی شاندار کامیابی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ایف ڈی ای انٹر اسکول ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل، ٹیم سی کی شاندار کامیابی ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن (FDE) کے زیرِ اہتمام انٹر اسکول ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ فائنل مقابلہ فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کی ٹیم اے اور ٹیم سی کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ٹیم سی نے سخت مقابلے کے بعد ٹیم اے کو 1-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

یہ سنسنی خیز فائنل میچ ایوب پارک کے لیفٹ ہینڈ جنرل ندیم اشفاق ہاکی گرانڈ میں کھیلا گیا، جہاں شائقین کی بڑی تعداد نے میچ سے لطف اٹھایا۔ دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا تاہم فیصلہ کن گول ٹیم سی کے حصے میں آیا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے کوچز کا تعلق معروف ہدف ہاکی کلب سے تھا۔ ٹیم اے کے کوچ سید سلیم رضا جبکہ ٹیم سی کے کوچ مرزا نوید احمد تھے۔ دونوں کوچز نے نوجوان کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔

ٹورنامنٹ کے انعقاد سے اسلام آباد میں نیا ہاکی ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا، جس پر ہاکی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ ماہرین اور کوچز کا کہنا ہے کہ اس طرح کے تسلسل کے ساتھ منعقد ہونے والے ایونٹس ہی گراس روٹ لیول پر ہاکی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔منتظمین اور کوچز نے امید ظاہر کی کہ ان شا اللہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے تعلیمی اور اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد جاری رہے گا، تاکہ اسلام آباد میں حقیقی ہاکی ٹیلنٹ کو مزید نکھارا جا سکے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قائمہ کمیٹی نے ارکان پارلیمنٹ اور اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کرنے کے مجوزہ بل کی منظوری دیدی صدر آئی سی سی آئی، ملائیشین ہائی کمشنر تجارتی حجم 4 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے پرعزم انڈر 19 ورلڈکپ؛ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تاجک فورسز کا افغانستان سے دراندازی کرنے والے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کرنیکا کا دعوی ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم 2026: وفاقی وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ٹیم سی

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی