ایم کیو ایم رکن کی قومی اسمبلی میں گل پلازا متاثرین کیلیے سہولت کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد :ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ارشد وہرا نے گل پلازہ آتشزدگی کے معاملے کو قومی اسمبلی میں اٹھاتے ہوئے متاثرہ تاجروں کے گھروں اور دکانوں کے تین ماہ کے بل مؤخر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ارشد وہرا نے کہا کہ صوبائی حکومت نے متاثرین کے لیے کمیٹی قائم کی ہے، وفاقی حکومت کو بھی ایک کمیٹی بنا کر متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے فائر بریگیڈ اور واٹر بورڈ کی کارروائیوں کو سراہا، فائر بریگیڈ کے دیر سے پہنچنے کی وجہ ٹریفک رش کو بہتر کنٹرول نہ کرنا قرار دی۔
ارشد وہرا نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پچاس فائر ٹینڈرز اور دو اسنارکلز فراہم کیے، لیکن آج تک کراچی کو آگ پر قابو پانے کے معاملے میں مناسب توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے شہر میں سڑکوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے اور ناقص پلاننگ کی طرف بھی توجہ دلائی اور کہا کہ کراچی کے دو کروڑ شہریوں کے لیے میثاق کراچی پر بیٹھ کر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
ارشد وہرا کے مطابق متاثرہ تاجروں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاق اور صوبہ مل کر اقدامات کریں تاکہ شہری مشکلات سے بچ سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ارشد وہرا
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔