گل پلازہ آگ میں تخریب کاری کے شواہد نہیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
کراچی:ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس آزاد خان نے سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ واقعے میں کسی قسم کی تخریب کاری کے امکانات نہیں ہیں۔
آزاد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق آگ لگنے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، تاہم تخریب کاری کی کوئی تصدیق شدہ اطلاع نہیں ملی۔
آزاد خان کے مطابق گل پلازہ میں آگ ہفتے کی رات 10 بج کر 20 منٹ پر لگی، جو گراؤنڈ فلور سے شروع ہو کر تیسری منزل تک پھیل گئی۔ شدید آتشزدگی کے نتیجے میں عمارت کے کئی حصے منہدم ہو گئے جبکہ متعدد افراد دھویں کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کے دوران کئی افراد لاپتہ بھی ہوئے، تاہم فائر بریگیڈ نے 33 گھنٹے مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ اس وقت عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے اور ملبے سے مزید لاشوں اور زخمیوں کی تلاش کا کام بدستور جاری ہے۔
پولیس چیف نے گل پلازہ میں آگ لگنے سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ واقعہ ایک حادثاتی آتشزدگی ہے، نہ کہ کسی جان بوجھ کر کی گئی تخریب کاری۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل تخریب کاری گل پلازہ
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔