الخدمت رضاکاروں کی جرأت مندانہ کارروائی، جسارت ڈیجیٹل کی وڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
https://www.facebook.com/share/v/1DN4fPhG81/
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے تجارتی مرکز گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ کے دوران جہاں ہر طرف دھواں اور افراتفری تھی، وہیں الخدمت فاؤنڈیشن کے تربیت یافتہ رضاکاروں نے اپنی جان کی پرواکیے بغیر امدادی سرگرمیوں میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔ اس ضمن میں
جسارت ڈیجیٹل کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک وڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں رضاکاروں کو آگ کے شعلوں کے درمیان شہریوں کو ریسکیو کرتے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔جسارت ڈیجیٹل کی اس وڈیو کو اب تک لاکھوں کی تعداد میں دیکھا اور شیئر کیا جا چکا ہے۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب آگ کی شدت کے باعث عمارت کے اندر جانا ناممکن ہو رہا تھا، الخدمت کے رضاکاروں نے آکسیجن سلنڈرز اور جدید آلات کی مدد سے متاثرہ حصوں تک رسائی حاصل کی اور وہاں پھنسے ہوئے متعدد افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے رضاکاروں کے اس جذبے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے انسانیت کی بہترین خدمت قرار دیا ہے۔سانحے کے فوراً بعد الخدمت کی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی تھیں۔ الخدمت کے رضاکاروں نے نہ صرف فائر بریگیڈ کی معاونت کی بلکہ متاثرہ تاجروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے پانی اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا۔ الخدمت کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ “خدمت خلق ہمارا مشن ہے اور ہمارے رضاکار کسی بھی ناگہانی آفت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے”۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔