سہراب گوٹھ سے 7سالہ مغوی بچہ باحفاظت بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سہراب گوٹھ سے اغوا ہونے والے 7 سالہ بچے کو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت بازیاب کرالیا۔ کارروائی کے دوران مرکزی اغوا کار کو گرفتار کر کے تاوان کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 16 جولائی 2026ء کو ایوب گوٹھ (حدودِ تھانہ سہراب گوٹھ) سے 7 سالہ کم عمر بچہ زنرین خان ولد بختیار علی لاپتا ہو گیا تھا۔ واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تھانہ سہراب گوٹھ میں مغوی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ FIR نمبر 35/2026 بجرم دفعہ 364-A/34 PPC (اغوا برائے تاوان) درج کیا گیا تھا۔ بچے کے اغوا کے بعد ملزم نے والد بختیار علی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بچے کی رہائی کے عوض بھاری تاوان کا مطالبہ کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ کراچی نے خصوصی ٹیم تشکیل دی اور خود آپریشن کی نگرانی کی۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر حکمتِ عملی کا استعمال کرتے ہوئے چھاپا مارا اور مرکزی ملزم سلطان خان ولد حفیظ خان کو دھر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 7 سالہ زنرین خان کو بحفاظت بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سلطان خان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس کے دیگر سہولت کاروں اور گروہ کے کارندوں کا سراغ لگایا جاسکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سہراب گوٹھ
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.