کسٹمز نے سمندر کے راستے ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260120-02-19
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انفورسمنٹ نے سمندر میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران لاکھوں مالیت کا ڈیزل اور دو لانچیں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ کلکٹر کسٹمز معین الدین وانی کے مطابق کسٹمز حکام کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بلوچستان کے ساحل سے متصل علاقے مالان کے مقام پر سمندری راستے سے بڑی مقدار میں ایندھن اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس اطلاع پر کسٹمز انفورسمنٹ کے میرین یونٹ نے فوری ردعمل ظاہر کیا اور مذکورہ مقام پر ناکہ بندی کی۔ دورانِ گشت میرین یونٹ نے سمندر میں موجود لکڑی کی دو مشکوک لانچوں الغفوری اورالکبیرکو روک کر ان کی تلاشی لی۔ تلاشی کے نتیجے میں 38 ہزار 265 لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل اور دو بڑی لکڑی کی لانچیں تحویل میں لے لی گئیں۔ معین الدین وانی نے بتایا کہ برآمد اسمگل شدہ ڈیزل اور قبضے میں لی گئی دونوں لانچوں کی مجموعی مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ کسٹمز حکام نے فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ضبط شدہ سامان کو کسٹمز کے گودام (اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ) منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔