data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260120-02-23
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر پروفیسر سید مظہر سعید شاہ کاظمی‘ مرکزی ناظم پیر خالد سلطان القادری‘ صوبہ سندھ کے امیر پیر سید سردار علی شاہ جیلانی‘ ڈاکٹر سید عبدالوہاب قادری‘ مولانا ابرار احمد رحمانی‘ پیر سید عبدالقادر شاہ شیرازی‘ مفتی بلال قادری‘ علامہ کامران رضوی‘ علامہ محمد اسحاق خلیلی‘ مولانا الطاف قادری نے گل پلازا آتشزدگی میں جاں بحق افراد کے ورثاء سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ د کھ کے اس وقت میں اللہ تعالیٰ آپ کو ہمت حوصلہ کے ساتھ یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ انہوں نے گل پلازا میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بھاری مالی نقصان پر بھی افسوس اور متاثرین سے ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔ حکومت متاثرین کی مکمل دادرسی کرے۔ انہوں نے کہا کہ شاپنگ مال میں اتنے بڑے پیمانے پر آتشزدگی، امدادی کاموں میں تاخیر و سست رَوی پر بھی شفاف و غیر جانبدارانہ انکوائری ہونی چاہیے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع