کورنگی مرتضیٰ چورنگی سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 2افراد جاںبحق ہوگئے‘ دیگر واقعات میں خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ؎عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی مرتضیٰ چورنگی نوینا کمپنی سنگر چورنگی کے علاقے سے تشدد زدہ 20سالہ نوجوان کی لاش ملی۔ مقتول کو بری طرح تشدد کر کے قتل کیا گیا اور لاش مذکورہ مقام پر پھنک کر فرار ہوگئے۔ شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 19-B عثمان مسجد کے قریب واقع ایک گھر میں کرنٹ لگنے سے 15 سالہ لڑکی ثناء دختر ذیشان جاں بحق ہو گئی۔ دوسری جانب لانڈھی فیوچر کالونی عباسی چوک کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں 18سالہ بلال ولد عبدالقدوس اور 13سالہ سفیان ولد جاوید شامل ہیں۔ بن قاسم تھانے کی حدودا سٹیل ٹاؤن شاہ ٹاؤن میں لال بلڈنگ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 42سالہ طفیل احمد ولد محمد سومار زخمی ہوا۔ منگھوپیر تھانے کی حدود منگھوپیر اجتماع گاہ گیٹ نمبر 8 کے قریب جھگڑے کے دوران 41سالہ ارشد جیلانی ولد غلام جیلانی زخمی ہوا۔ گلشن اقبال تھانے کی حدود میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 25 سالہ رحیم ولد حکیم زخمی ہوگیا۔ ایف بی ایریا بلاک 15 میں الاخوان پارک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 55سالہ غلام فرید ولد رسول بخش زخمی ہوگیا۔ پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیارہ بسم اللہ چوک کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 28سالہ عافیہ زوجہ نجم زخمی ہوئی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تھانے کی حدود کے قریب
پڑھیں:
کراچی: لانڈھی 89 کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، آگ بھرک اتھی
کراچی:لانڈھی 89 کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر ایک گھنٹے سے زائدکی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا۔
ترجمان کے مطابق گیس سلنڈر کی دکان میں آگ گیس لیکج کے باعث لگی، دکان میں گیس جمع ہو گئی تھی اور شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ دکان میں لگی آگ پر فوم کی مدد سے 4 فائر ٹینڈرز نے قابو پایا۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانے کے علاقے لانڈھی 89، پی ایس او پمپ کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی اور پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری، ریسکیو 1122 اور فلاحی تنظیموں کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے شہریوں کو جائے وقوعہ سے دور کر دیا جبکہ ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری طور پر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے ایک گھنٹے سے زائد کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل شروع کر دیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ گیس لیکیج کے باعث لگی تھی اور شارٹ سرکٹ سے دھماکہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ گیس سلنڈر کی دکان میں لگی تھی، اس لیے فوم کے ذریعے آگ پر قابو پایا گیا اور اس کارروائی میں 4 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کا عملہ اب بھی موقع پر موجود ہے اور ایک ایک کر کے گیس سلنڈرز کو خالی کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔