سانحہ گل پلازا کے متاثرین کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں ،اقبال ساند
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر)جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے صدراقبال سانداورفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری قاضی مصطفی نے ایم اے جناح روڈ صدر کراچی میں واقع گل پلازہ میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ صرف چند دکانوں یا ایک عمارت کا نقصان نہیں بلکہ پاکستان کی معیشت پر اثر انداز ہونے والا سانحہ ہے۔قاضی مصطفی نے کہا کہ گل پلازا میں متاثر ہونے والے تاجروں کی اکثریت جوناگڑھی، گجراتی، میمن، گھانچی اور سندھی بالائی جماعت سے تعلق رکھتی ہے جو برسوں سے ملکی اور دیگر امپورٹڈ اشیاء کی سپلائی کا ملکی سطح پر مرکزی حب رہا ہے یہ تاجر نہ صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان میں کاروبار، روزگار اور ریونیو فراہم کرنے کا ذریعہ تھے اور اربوں روپے کا ٹیکس و معاشی سرگرمی معیشت میں شامل کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں جن افراد کی جانیں ضائع ہوئیں وہ اپنے گھروں کے واحد کفیل تھے، جبکہ سینکڑوں خاندانوں کے کاروبار لمحوں میں جل کر خاکستر ہوگئے۔ اب ان متاثرین کو از سر نو کاروبار شروع کرنے کے لیے فوری مالی معاونت، آسان قرضے اور ریلیف پیکیج کی اشد ضرورت ہے۔جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن مطالبہ کرتی ہے کہ وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ اور متعلقہ وفاقی و صوبائی ادارے اس سانحے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ تاجروں اور لواحقین کو فوری مالی امداد فراہمی کو یقینی بنائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔