data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260120-06-16
کراچی (کامرس رپورٹر) ایڈیشنل سیکرٹری و منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (NEECA) ہمایوں خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق سفارشات پیش کی جائیں تاکہ اس قومی گرین موبیلٹی اقدام پر بروقت سہولت کاری اور مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے یہ بات این ای ای سی اے آفس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر، ملک گروپ آف کمپنیز ملک خدا بخش کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران کہی۔اس اجلاس کا مقصد ملک بھر میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشنز کے قیام میں حائل اہم رکاوٹوں کا جائزہ لینا اور ان کے حل پر غور کرنا تھا۔اجلاس میں طریقہ کار سے متعلق مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جن میں بجلی کے کنکشن میں تاخیر، علیحدہ میٹرز کی تنصیب میں غیر ضروری طوالت، اور متعلقہ ڈسکوز (DISCOs) اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے این او سی کے اجراء میں تاخیر شامل ہیں، حالانکہ این ای ای سی اے کی جانب سے 13 لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں اور 5 ای وی چارجنگ یونٹس مقررہ مقامات پر پہنچ چکے ہیں۔

ایڈیشنل سیکریٹری نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی ہمایوں خان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر، ملک گروپ آف کمپنیز ملک خدا بخش ای وی چارجنگ اسٹیشنز کا بروشر پیش کررہے ہیں

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی