Jasarat News:
2026-07-24@01:31:30 GMT

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260120-06-17
کراچی (کامرس رپورٹر) ٹک ٹاک نے 2025ء کی تیسری سہ ماہی کے لیے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی ہے جس سے ٹک ٹاک کے صارفین کو ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنے کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔ ماہ جولائی سے ستمبر 2025ء کے عرصہ کے اعداد و شمار پر مشتمل یہ رپورٹ ان پیشگی اقدامات کی تفصیل فراہم کرتی ہے جو ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کنٹنٹ کی نشاندہی اور اسے حذف کرنے کے لیے کیے ہیں تاکہ اپنی عالمی کمیونٹی کے لیے ایک مثبت تجربہ یقینی بنا سکے۔ ٹک ٹاک نے 2025ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 28,198,284 ویڈیوزحذف کیں۔ پاکستان میں پیشگی طور پر کنٹنٹ حذف کرنے کی شرح 99.

8 فیصد کی بلند ترین سطح پر رہی جبکہ ان میں سے 95.9 فیصد ویڈیوز، اپ لوڈ کیے جانے کے،24 گھنٹوں کے اندر حذف کی گئیں۔ ٹیکنالوجی جس طرح ان کاموں کا زیادہ تر حصہ سنبھال رہی ہے، پلیٹ فارم کے تحفظ پر مامور ہماری ٹیمیں اْن شعبوں پر زیادہ وقت صرف کر تی ہیں جہاں انسانی فیصلوں کی ضرورت ہوتی ہے، مثلاً اپیلوں کا جائزہ لینا، بیرونی ماہرین سے رہنمائی حاصل کرنا، اور تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر مؤثر ردِعمل ظاہر کرنا۔اس سہ ماہی کے دوران،عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 204 ملین (204,534,932) ویڈیوزحذف کیں جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کْل کنٹنٹ کا تقریباً 0.7 فیصد بنتا ہے۔ حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 186,608,081 ویڈیوزنشاندہی کرنے والی خودکار ٹیکنالوجیزکی نشاندہی پر ہٹائی گئیںتاہم، مزید جائزے کے بعد 8,950,735 ویڈیوز بحال کر دی گئیں۔ پیشگی طور پر کنٹنٹ حذف کرنے کی شرح 99.3فیصدرہی، اور نشان دہی کیے گئے کنٹنٹ میں سے 94.8فیصدویڈیوز پوسٹ ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر حذف کردی گئیں۔ٹک ٹاک کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے، اس سہ ماہی کے دوران پلیٹ فارم نے 118,618,399 جعلی اکاؤنٹس کو حذف کیا اور ساتھ ہی مزید 22,226,542 ایسے اکاؤنٹس بھی حذف کیے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر صارفین کے ہیں۔رپورٹ میںیہ بھی بتایا گیا ہے کہ حذف کی گئیں مجموعی ویڈیوزکا ایک نمایاں حصہ یعنی 30فیصد، ایسے حساس یا بالغ افراد سے تعلق رکھنے والے موضوعات پر مشتمل تھا جو ٹک ٹاک کیکنٹنٹ سے متعلق پالیسیوں سے ہم آہنگ نہیں تھا۔ مزید 15.7 فیصد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے تحفظ اور شائستگی کے معیارکی خلاف ورزی کی تھی، جبکہ 2.7 فیصد ویڈیوز نے رازداری اور سیکیورٹی سے متعلق رہنما اصولوں کی خلاف ورزیپر حذف کی گئیں۔ اس کے علاوہ، حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 32.9 فیصدکی غلط معلومات کے طور پر نشاندہی کی گئی جبکہ 34.4 فیصد ویڈیوز کو ترمیم شدہ میڈیا اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ کنٹنٹ کے طور پر شناخت کیا گیا۔کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ کی رپورٹ کی باقاعدہ اشاعت ،کنٹنٹ اور اکاؤنٹس کے خلاف کیے گئے اقدامات کی نوعیت اور پیمانے کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتی ہے، جس سے مکمل شفافیت کے لیے ٹک ٹاک کا عزم اجاگر ہوتا ہے۔ سنہ 2025ء کی تیسری سہ ماہی کے بارے میں رپورٹ کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کرنے اور ٹک ٹاک کیکنٹنٹ سے متعلق گائیڈ لائنز، ٹولز اور پالیسیوں کے بارے میں مزیدمعلومات کے لیے ٹک ٹاک کے ٹرانسپیرنسی سینٹر کا دورہ کیجیے، جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔

سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیصد ویڈیوز سہ ماہی کے پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کی خلاف حذف کی کے لیے

پڑھیں:

ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا

ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN

— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘

دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔

تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق