data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اندور(مانیٹرنگ ڈیسک) سڑکوں پر بھیک مانگنے والابھارتی بھکاری کروڑ پتی نکلا۔اندور کے سرافہ علاقے میں طویل عرصے سے بھیک مانگنے والا مانگی لال دراصل کروڑوں کی جائیداد کا مالک نکلا ہے۔خواتین و بچوں کی ترقی کے محکمہ کی جانب سے چلائی جانے والی بھیک مٹاؤ مہم کے دوران جب مانگی لال کو ریسکیو کیا گیا، تو نہ صرف اہلکار بلکہ عام لوگ بھی حیران رہ گئے۔ سرافہ کی گلیوں میں لکڑی کی سلائیڈ والی گاڑی، پیٹھ پر بیگ اور ہاتھ میں جوتے کے ساتھ لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے والا مانگی لال روزانہ تقریباً 500 سے 1000 روپے کماتا تھا۔ وہ بغیر کچھ کہے لوگوں کے پاس کھڑا ہو جاتا اور لوگ خود ہی اسے پیسے دے دیتے تھے۔پوچھ گچھ میں مانگی لال نے قبول کیا کہ بھیک سے حاصل شدہ پیسوں کو وہ سرافہ علاقے کے کچھ تاجروں کو سود پر قرض دینے میں استعمال کرتا تھا۔ وہ روزانہ سود وصول کرنے کے لیے سرافہ آتا تھا۔ ریسکیو ٹیم کے نوڈل افسر دنیش مشرا کے مطابق، مانگی لال کے پاس شہر کے مختلف علاقوں میں تین پکے مکان ہیں۔ بھگت سنگھ نگر میں 16 بائی 45 فٹ کا تین منزلہ مکان ہے تو وہیں شیونگر میں 600 اسکوائر فٹ کا دوسرا مکان ہے۔ الوَاس گاؤں میں 10 بائی 20 فٹ کا ون بی ایچ کے مکان، جو حکومت کی جانب سے ریڈ کراس کی مدد سے معذوری کی بنیاد پر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، مانگی لال کے پاس تین آٹو ہیں جنہیں وہ کرائے پر چلاتا ہے، اور ایک ڈیزائر کار بھی ہے جس کے لیے اس نے ڈرائیور رکھا ہوا ہے، وہ الوَاس میں اپنے والدین کے ساتھ رہتا ہے۔محکمہ خواتین و بچوں کی ترقی نے اندور میں فروری 2024 سے بھیک مٹاؤ مہم شروع کی ہے۔ ابتدائی سروے میں 6,500 بھکاری سامنے آئے، جن میں سے 4,500 کی کونسلنگ کر کے بھیک مٹائی گئی۔ 1,600 بھکاریوں کو ریسکیو کر کے اججین کے سیوا دھام آشرم بھیجا گیا، جبکہ 172 بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا گیا۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ بھیک مانگنے والوں اور اسے فروغ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مانگی لال

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت