data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اندور: سڑکوں پر بھیک مانگنے والابھارتی بھکاری کروڑ پتی نکلا۔اندور کے سرافہ علاقے میں طویل عرصے سے بھیک مانگنے والا مانگی لال دراصل کروڑوں کی جائیداد کا مالک نکلا ہے۔

خواتین و بچوں کی ترقی کے محکمہ کی جانب سے چلائی جانے والی بھیک مٹائو مہم کے دوران جب مانگی لال کو ریسکیو کیا گیا، تو نہ صرف اہلکار بلکہ عام لوگ بھی حیران رہ گئے۔

 سرافہ کی گلیوں میں لکڑی کی سلائیڈ والی گاڑی، پیٹھ پر بیگ اور ہاتھ میں جوتے کے ساتھ لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے والا مانگی لال روزانہ تقریباً 500 سے 1000 روپے کماتا تھا۔

 وہ بغیر کچھ کہے لوگوں کے پاس کھڑا ہو جاتا اور لوگ خود ہی اسے پیسے دے دیتے تھے۔

پوچھ گچھ میں مانگی لال نے قبول کیا کہ بھیک سے حاصل شدہ پیسوں کو وہ سرافہ علاقے کے کچھ تاجروں کو سود پر قرض دینے میں استعمال کرتا تھا۔ وہ روزانہ سود وصول کرنے کے لیے سرافہ آتا تھا۔

 ریسکیو ٹیم کے نوڈل افسر دنیش مشرا کے مطابق، مانگی لال کے پاس شہر کے مختلف علاقوں میں تین پکے مکان ہیں۔

 بھگت سنگھ نگر میں 16 بائی 45 فٹ کا تین منزلہ مکان ہے تو وہیں شیونگر میں 600 اسکوائر فٹ کا دوسرا مکان ہے۔

الوَاس گائوں میں 10 بائی 20 فٹ کا ون بی ایچ کے مکان، جو حکومت کی جانب سے ریڈ کراس کی مدد سے معذوری کی بنیاد پر دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ، مانگی لال کے پاس تین آٹو ہیں جنہیں وہ کرائے پر چلاتا ہے، اور ایک ڈیزائر کار بھی ہے جس کے لیے اس نے ڈرائیور رکھا ہوا ہے، وہ الوَاس میں اپنے والدین کے ساتھ رہتا ہے۔

محکمہ خواتین و بچوں کی ترقی نے اندور میں فروری 2024 سے بھیک مٹائو مہم شروع کی ہے۔

 ابتدائی سروے میں 6,500 بھکاری سامنے آئے، جن میں سے 4,500 کی کونسلنگ کر کے بھیک مٹائی گئی۔

 1,600 بھکاریوں کو ریسکیو کر کے اججین کے سیوا دھام آشرم بھیجا گیا، جبکہ 172 بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا گیا۔

 انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ بھیک مانگنے والوں اور اسے فروغ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مانگی لال

پڑھیں:

معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔

Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a

— iffi (@iffiViews) July 22, 2026

طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں اہلکار کی اندھا دھند فائرنگ، 2 اہلکار ہلاک، تیسرے کی حالت نازک
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • بھارتی سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز بعد بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت