اسلامی جمعیت طلبہ حیدر آباد کے تحت ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260120-08-21
حیدرآباد(نمائندہ جسارت)اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد کے زیرِ اہتمام مہران آرٹس کونسل، ہال نمبر 7 میںایجوکیشنل ایکسپوکا انعقاد کیا گیا ،اس تعلیمی ایکسپو میں طلبہ، اساتذہ، والدین اور مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ایجوکیشنل ایکسپو کا مقصد طلبہ و طالبات کو جدید تعلیمی رجحانات، معیاری تعلیمی اداروں، سائنسی و تکنیکی ترقی اور کیریئر کے مختلف مواقع سے آگاہ کرنا تھا، جس میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔ ایکسپو میں مختلف تعلیمی اداروں کے اسٹالز، سائنس ایگزیبیشن، ہیکاتھون، روبوٹکس اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق سرگرمیوں نے شرکاء کی خصوصی توجہ حاصل کی۔ اس موقع پر ماہرین تعلیم نے طلبہ کو تعلیمی اور پیشہ ورانہ رہنمائی بھی فراہم کی۔تعلیمی ایکسپو میں قیم جماعت اسلامی سندھ محمد یوسف، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سندھ عمیر شامل لاکھو ،امیر جماعت اسلامی حیدرآباد طاہر مجید، نائب امیر عبدالقیوم شیخ،قیم ضلع حنیف شیخ، نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ کی اس تعلیمی کاوش کو سراہا۔ مقررین نے کہا کہ ایسے تعلیمی پروگرام طلبہ کی فکری، تعلیمی اور پیشہ ورانہ رہنمائی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور نوجوانوں کو مثبت سمت فراہم کرتے ہیں۔اس موقع پر رافع احسن قاضی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ طلبہ کی ہمہ جہت تعلیمی و فکری رہنمائی کے لیے ایسے تعمیری پروگرام مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔ انہوں نے تمام مہمانان، تعلیمی اداروں، رضاکاروں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت یہ ایجوکیشنل ایکسپو کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ایجوکیشنل ایکسپو کو شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی اور اسے شہرِ حیدرآباد کے لیے ایک مثبت اور مفید تعلیمی سرگرمی قرار دیا گیا۔ بہتر مہارت کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ وطالبات میں شیلڈز، سرٹیفکیٹس تقسیم کیے، ایکسپومیں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کا کہناتھا کہ پوری دنیا میں روبوٹکس اے آئی ٹی اور جدید سائنسی ایجادات و ٹیکنالوجی نے بڑے پیمانے پر انقلاب برپا کردیاہے ،پاکستان میں بھی دور جدید کے مطابق ٹیکنالوجی کواپناکر سماجی معاشی اور ذرعی شعبوں کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ وقت کی بڑی ضرورت ہے۔ اس موقع پر مختلف اسکولوں کی جانب سے خوبصورت اسٹالز لگائے گئے تھے جبکہ مباحثے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ماہرین تعلیم نے طلبہ کو تعلیمی اور پیشہ وارانہ رہنمائی بھی فراہم کی۔تعلیمی ایکسپو میں طلبہ، اساتذہ، والدین اور مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
حیدرآباد: گلوبل پیلس میں منعقدہ لٹریچر فیسٹیول 2026 ء میں شریک طالبات و خواتین فن پارے دیکھ رہی ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں ایکسپو میں
پڑھیں:
کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ واضح اعلان کے باوجود کراچی میں سرکاری کالجوں میں داخلہ شروع نہیں کرسکا ہے اور کم از کم سوا لاکھ طلبہ انٹر سال اول میں داخلوں کے منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹر سال اول میں داخلہ یکم جون سے شروع ہونے تھے اس سلسلے میں 23 مئی کو قومی اخبارات میں اشتہارات جاری کیے گئے تھے جس کے مطابق تمام سرکاری کالجوں میں انٹر سال اول میں نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر یکم جون سے داخلہ فارم کی رجسٹریشن شروع ہوجانی تھی جبکہ داخلہ فارم رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 جولائی مقرر کی گئی ہے۔
انٹر سال اول میں صرف کراچی کے سرکاری کالجوں میں سوا لاکھ کے قریب طلبہ داخلہ لیتے ہیں جن کے لیے سینٹرلائزڈ ایڈمیشن پالیسی کے تحت 6 مختلف فیکیلٹیز پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، کمپیوٹر سائنس ، کامرس ، ہیومینیٹیز اور ہوم اکنامکس میں داخلے دیے جاتے ہیں۔
اس سلسلے میں جب میٹرک کا امتحان دینے والے داخلے کے خواہشمند طلبہ نے www.seccap.dgcs..gos.pk کے پورٹل پر داخلہ رجسٹریشن فارم تک پہنچنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ پورٹل ہی بند ہے۔
ادھر "ایکسپریس" نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر زاہد راجپر سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر پورٹل بند ہے ہماری ٹیکنیکل ٹیم کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری امید ہے کہ بدھ کی صبح تک پورٹل کھل جائے جس کے بعد طلبہ داخلے کے لیے اپلائی کرسکیں گے۔
ڈی جی کالجز کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بار ہم نے تمام سرکاری کالجوں میں "ڈیس ایبل" کوٹہ مختص کیا ہے تاکہ ایسے طلبہ اس کوٹے کی بنیاد پر اپنے قرب و جوار کے کالجوں میں بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔