data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260120-08-24
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد، راولپنڈی، کے پی اور گلگت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، گلگت، ہنزہ اور غذر میں کئی گھر منہدم ہوگئے، ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے، شاہراہِ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی جس کے باعث پاکستان چین کے درمیان آمد و رفت معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں بھی گزشتہ روز دوپہر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.

8 ، گہرائی زیر زمین دس کلومیٹر اور مرکز شمال مغربی کشمیر تھا۔ زلزلے سے گلگت، ہنزہ ویلی، ہنزہ نگر اور غذر میں نقصانات بھی رپورٹ ہوئے جہاں کئی گھر منہدم ہو گئے۔ غذر کے علاقے بدصوات میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ہنزہ اور نگر میں پہاڑوں سے پتھر گرگئے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم جگلوٹ گورو کے مقام پر بند ہوگئی، شاہراہ قراقرم بند ہونے کے نتیجے میں پاکستان اور چین کے درمیان آمد و رفت معطل ہو گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے سڑک کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا۔ پی ایم ڈی اسلام آباد کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 11 بج کر 21 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد کے مطابق

پڑھیں:

یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔

نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی