چیئرمین سینٹ سے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی وفد کے ساتھ ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن بھی موجود تھے۔ ملاقات چیئرمین سینٹ کی سرکاری رہائش گاہ پر ہوئی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے حال ہی میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس (ISC) کی ڈیجیٹل البم چیئرمین سینٹ کو پیش کی۔ ڈیجیٹل البم میں کانفرنس کے اہم لمحات، عالمی سطح پر شرکت کرنے والے معزز اسپیکرز اور پارلیمنٹیرینز، سیشنز اور دیگر سرگرمیوں کو محفوظ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کانفرنس کی شاندار میڈیا کوریج اور مؤثر تشہیر پر وفاقی وزیر اطلاعات اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے مثبت اثرات اب واضح طور پر سامنے آ رہے ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص مزید مضبوط ہوا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیئرمین سینٹ وزیر اطلاعات
پڑھیں:
ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔