Jasarat News:
2026-07-24@05:24:32 GMT

محرابپور،2026ء کیلیے ایکریڈیشن فارم کا اجرا نہ ہوسکا

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز) ڈائریکٹر اطلاعات شہید بینظیر آباد کی نااہلی سے سال 2026 ء کیلئے ایکریڈیشن فارم کا اجراء نہ ہوسکا، غیر رجسٹرڈ پریس کلب، آفس نے اپنی فہرست محکمہ اطلاعات کے حوالے کردی، سال 2023 ء تا 2025ء تک محکمہ اطلاعات نوشہرو فیروز نے ریجنل ڈائریکٹر شہید بینظیر آباد سے ساز باز کرکے ڈمی نیوز ایجنسی، ویب چینل، نیم خواندہ ،اتائی صحافیوں، وکلا کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کیے مذکورہ کرپشن کی نشاندہی کرنے والے سینئر صحافی محمد سلیم مغل، افتخار علی راجپوت، محمود حسین نیئر، قمر منیر آرائیں، محمد ارسلان ملک، کاشف کمبوہ، محمد علی ملک کو کارڈ سے محروم رکھاگیا جس کی تحقیقات چل رہی ہے ، سال 2026 ء کے نئے ایکریڈیشن کارڈ فارم کا ریجنل ڈائریکٹرمحکمہ اطلاعات شہید بینظیر آباد موسیٰ گوندل نے اجرا نہیں کیا ہے ، ذرائع کے مطابق محکمہ اطلاعات بروقت ایکریڈیشن فارم کے اجراء کی بجائے غیر رجسٹرڈکلب اور پریس آفسوں کے غیر مستند عطائی صحافیوں کو اندرون خانہ ایکریڈیشن فارم جاری کرئے گا کئی غیر رجسٹرڈ پریس کلب، آفس نے پچاس عطائی صحافیوں کی فہرست محکمہ اطلاعات افسران کو دی ہے،سینئرصحافی محمد سلیم مغل نے رابطہ پر بتایا کہ سال 2023ء تا 2025ء ڈائریکٹر اطلاعات شہید بینظیر آباد ڈویژن موسیٰ گوندل کے حمایت یافتہ نواب شاہ، نوشہرو فیروز، پڈعیدن، محراب پور اور ہالانی کے کئی صحافیوں کے کارڈ، فارم، جعلی، خودساختہ اور ڈمی نیوز ایجنسی، ویب چینل صحافی کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کیئے گئے جن میں نیم خواندہ صحافی اور وکیل بھی شامل تھے جوریجنل ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔
محرابپور،گروہی تصادم ،زخمی نوجوان چل بسا
محراب پور(جسارت نیوز) گروہی تصادم کا زخمی نوجوان دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا،ٹریفک حادثے میں6 افراد زخمی، اسپتال منتقل، مورو پولیس تھانہ کی حدود گاؤں ملو بگھیو میں زرعی اراضی ملکیت تکرار پر بگھیو برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا جس میں کلہاڑی، ڈنڈوں کا استعمال اورفائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق فائرنگ میں شدید زخمی مرتضیٰ بگھیو دوران علاج اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا، مقتول کا تعلق ظفر اللہ بگھیو گروپ سے تھا نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے،ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر چانڈیا ویلج کے پاس تیز رفتار مسافر وین ٹرالر سے ٹکرا گئی اس حادثے میں چھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا ہے،پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش ٓیا، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہید بینظیر ا باد ایکریڈیشن فارم محکمہ اطلاعات

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا