غزہ منصوبہ، ٹرمپ کی شہبازشریف کو دعوت اچھی بات: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی طرف سے شہبازشریف کو ’’غزہ پیس‘‘ میں شمولیت کی دعوت اچھی بات ہے۔ غزہ کے مستقبل کے آگے جو بھی روڈ میپ تیار ہوگا اس میں پاکستان کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ فلسطینی ریاست کا جو دو ریاستی حل موجود ہے اس پر ساری دنیا متفق ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات کی طرف سے پاکستان کو ایک سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ یہ موقع مل رہا ہے پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی آزادی، نجات اور حقوق کی آواز اٹھائے۔ انشاء اللہ وزیراعظم پاکستان فلسطین کے لئے بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ پاکستان کی طرف سے فوج بھیجنے کے معاملے پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گا۔ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے۔ ہمارے اس کے ساتھ قابل رشک تعلقات ہیں۔ ایرانی ہمارے بھائی ہیں۔ ایران کے کسی کے خلاف ایسے عزائم نہیں ہیں جو کسی کو تھریٹ کرتے ہیں۔ اسرائیل ایک ایسا ملک ہے جس سے سب کو تھریٹ ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا فیصلہ مل کر کریں۔ اس دفاعی معاہدے میں ترکیہ یا کوئی اور ملک شامل ہو سکتا ہے۔ اسلامی ممالک کو اپنا دفاع کرنے کے لئے ایک وسیع دفاعی معاہدہ کرنا چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :