Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:21:01 GMT

سپیکر ایاز صادق کی قیادت میںپارلیمانی وفد بیجنگ پہنچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

سپیکر ایاز صادق کی قیادت میںپارلیمانی وفد بیجنگ پہنچ گیا

اسلام آباد (خبر نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پانچ رکنی پاکستانی پارلیمانی وفد تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق وفد 21 جنوری 2026ء تک عوامی جمہوریہ چین کے سرکاری دورے پر ہے، جو چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کانگریس چین، مسٹر ڑاؤ لی جی کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے، بیجنگ ایئرپورٹ پر سپیکر قومی اسمبلی اور ان کے ہمراہ وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر نیشنل پیپلز کانگریس کے رکن اویانگ چانگ چیونگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بائی ڈینڈن نے پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفارتخانے کے ناظم الامور اعزاز خان بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن