سپیکر پنجاب اسمبلی کی حافظ عبدالکریم سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی و قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور موجودہ سیاسی صورتحال اور عوامی فلاح سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ملک محمد احمد خان نے حافظ اسامہ عبد الکریم کو حلقہ PP-289 سے بلا مقابلہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث نے ہر دور میں اسمبلی کے اندر اور باہر اپنی نمائندگی ثابت کی اور ملک کو درپیش چیلنجز کے حل میں اپنا مثبت کردار ادا کیا۔ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے ملک محمد احمد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث عوامی مسائل کے حل، دینی و سماجی اقدار کے فروغ اور ملکی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز درست فیصلے کررہے ہیں۔ انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی پنجاب اسمبلی میں کارکردگی کو بھی سراہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ملک محمد احمد خان پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔