کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ پر بالآخر 36 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔دم گھٹنے اور جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26 ہو گئی۔ گل پلازہ میں اندھیرا ہونے کے باعث ریسکیو اہلکار ٹارچ کے ذریعے انسانی اعضاء نکال رہے ہیں۔ ترجمان ایدھی کے مطابق ایک نعش مکمل اور باقی اعضاء کی صورت میں ہی نکالے گئے ہیں جبکہ تمام نعشیں ناقابل شناخت ہیں۔ چیف فائر آفیسر نے کہا کہ ملبہ کلیئر کرنے میں 15 سے 17 دن لگ سکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا، امدادی رقوم کی فراہمی آج سے شروع ہو جائے گی۔ نیوز کانفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گل پلازہ سے 15 لاشیں مل چکی ہیں۔ 22 افراد کو معمولی زخم آئے، وہ گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ 81 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔واقعہ میں 80 افراد متاثر ہوئے۔ فائر فائٹر فرقان شہید ہوا ہے، اسکا والد بھی فائر فائٹر تھے اور شہید ہوئے تھے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی چیمبر سے مشورہ کیا، فوری طور پر کوشش ہے مسنگ افراد کا پتہ لگ سکے، وزیراعلیٰ سندھ نے اعتراف کیا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ کراچی کی کئی عمارتوں میں سیفٹی مسائل ہیں، ان مسائل سے نمٹنے کیلئے ہی فوری اور وسط مدتی اقدامات کر رہے ہیں، لواحقین کے دکھ میں شریک ہونے کیلئے کابینہ ارکان ہر ایک کے گھر جائیں گے۔ دریں اثناء فائر فائٹر شہید فرقان علی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ فرقان علی کے اہل خانہ نے اپیل کی ہے کہ ان سے سرکاری گھر نہ لیا جائے اور فرقان کی اہلیہ کو ملازمت دی جائے۔ گل پلازہ آتشزدگی پر ایران، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے زخمیوں کی محفوظ اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ایکس پر لکھا کہ المناک آگ کے واقعہ پر دل شکستہ ہوں۔ دریں اثناء کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی تحقیقات میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔  پولیس چیف کے مطابق ہسپتال میں اب کوئی زخمی زیر علاج نہیں، دریں اثناء سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم نے سانحہ گل پلازہ پر سندھ حکومت کی نااہلی پر احتجاج کیا، نعرے لگائے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ شہداء کے لئے سندھ اسمبلی میں خصوصی دعا کی گئی۔ ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ وہ سانحہ گل پلازہ پر بات کرنا چاہتے ہیں اس پر سعید غنی نے کہا کہ آپ بات کرلینا ہم منع کب کررہے ہیں۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ بعدازاں ایم کیو ایم کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے ۔سانحہ گل پلازہ پر احتجاج کیا، انصاف دو انصاف دو، ظالموں جواب دو، خون کا حساب دو کے نعرے لگائے۔ ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔دریں اثناء میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شہید فائر فائٹر فرقان کے گھر پہنچے۔ لواحقین کیلئے ایک کروڑ روپے کی مالی معاونت کا اعلان کیا۔ بیوہ کو ملازمت ، بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرنے کا اعلان کیا۔ ریٹائرمنٹ سے متعلق تمام مالی فوائد اور تنخواہ بیوہ کو باقاعدگی سے ملتی رہیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سانحہ گل پلازہ سندھ اسمبلی ایم کیو ایم فائر فائٹر دریں اثناء نے کہا کہ کا اعلان

پڑھیں:

سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان

مزمل حسین ہالیپوٹو کی نااہلی کے باعث کراچی کا بنیادی ڈھانچہ شدید دباؤ کا شکار
پی ای سی ایچ ایس بلاک 2میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل یونٹس تعمیر، آصف شیخ ملوث

شہر قائد میں رہائشی علاقوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، جس کے باعث شہر کا بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہو رہا ہے ۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو کی ناقص نگرانی اور انتظامی کمزوریوں کے سبب رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن اور یونٹس کی تعمیرات میں مسلسل دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ۔تازہ معاملہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 2کے پلاٹ نمبر 40-K/40Mکا سامنے آیا ہے ، جہاں مقامی ذرائع کے مطابق رہائشی حیثیت رکھنے والی اراضی پر کمرشل سرگرمیوں اور یونٹس کے قیام کے ذریعے مبینہ طور پر قبضے کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ تمام سرگرمیاں آصف شیخ کی سربراہی میں انجام دی جا رہی ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات اور کمرشلائزیشن کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ، ذمہ دار افسران کا احتساب کیا جائے اور کراچی کے متاثرہ انفراسٹرکچر کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود