نادرا حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260120-02-15
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںنادرا حکام کا عدالت کے حکم پر عملدرآمد نا کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ،سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست پر نوٹس جاری کردئیے گئے۔سندھ ہائیکورت میں نادرا حکام کا عدالت کے حکم پر عملدرآمد نا کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی جہاں دو ہفتوں کے بعد آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا گیا درخواست گزار کے و کیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ کاکہنا تھا کہ عدالتی حکم نامہ دکھانے کے باوجود بھی عمل درآمد نہیں کیا جارہا،بار بار نادرا دفتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں، شناختی کارڈ کے اجراء کے لئیے جب گئے تو نادرا حکام نے گالم گلوج کی، اسلحہ کے بٹ بھی مارے گئے،درخواست گزار کی استدعا پر سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ سال جون میں حکم جاری کیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نادرا حکام
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔