لاہور:

شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر موٹروے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کر دیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق حدِ نگاہ میں شدید کمی کے باعث حادثات کے خدشے کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

حد نگاہ میں بہتری انے پر  موٹروے ایم ون پشاور سے اسلام آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔



شدید دھند کے باعث متعدد موٹر وے مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند



شدید دھند کے باعث موٹر وے اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر

تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم-2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند ہے، جبکہ ایم-3 فیض پور سے رجانہ تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور ایم-5 روہڑی سے رحیم یار خان تک بند ہے۔ موٹروے ایم-11 لاہور سے سمبڑیال تک شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حدِ نگاہ بہتر ہونے تک سفر مؤخر کریں اور تازہ صورتحال جاننے کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن سے معلومات حاصل کریں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار