کوئٹہ: نجی پلازہ میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل کر خاکستر
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: کوئٹہ کے مصروف علاقے پرنس روڈ پر واقع ایک نجی پلازہ میں آگ لگنے کے نتیجے میں درجنوں دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں اور پی ڈی ایم اے کی 4 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم ابھی تک آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔
پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت زیادہ ہے، اس لیے قابو پانے کے لیے فائر بال کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ عمارت میں دھوئیں اور آگ کی شدت کے باعث امدادی ٹیموں کو کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
شعبان المعظم کا چاند; تاحال لاہور میں نظر نہیں آیا
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ پلازہ میں کمپیوٹر، موبائل فونز، گارمنٹس اور دیگر مختلف نوعیت کی دکانیں موجود تھیں، جس کے باعث بڑے مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔