کوئٹہ، نجی پلازا میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
کوئٹہ کے پرنس روڈ پر نجی پلازا میں آگ لگنے سے درجنوں دکانیں جل گئیں، فائر بریگیڈ اور پی ڈی ایم اے کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 6 اور پی ڈی ایم اے کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ اب تک پیاروں کی اطلاع نہیں ملی۔ متاثرین نے ریسکیو ورکرز کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی بھی شکایت کی۔
پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بال کا استعمال کیا جارہا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پلازا میں کمپیوٹر، موبائل اور گارمنٹس سمیت مختلف نوعیت کی دکانیں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔