سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن اسلام آباد سے ایکسٹینشن چارجز کی مد میں کروڑوں روپے کی ریکوری کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن اسلام آباد سے ایکسٹینشن چارجز کی مد میں کروڑوں روپے کی ریکوری کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد:(سب نیوز ) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ، زون فائیو اسلام آباد سے ایکسٹینشن چارجز کی مد میں 6 کروڑ 50 لاکھ 26 ہزار روپے کی وصولی کے لیے باضابطہ کارروائی شروع کر دی ہے۔
سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق یہ رقم بحریہ ٹاؤن کے فیز II، III، V اور VI ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق ہے، جس کی نشاندہی مختلف آڈٹ پیراز کے تحت کی گئی۔ مذکورہ واجبات کی وصولی لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت عمل میں لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مراسلہ ایڈیشنل کلیکٹر ریکوری/سینئر اسپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے کو ارسال کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کیس کی تفصیلات مقررہ پرفارما پر منسلک ہیں تاکہ مزید قانونی کارروائی کی جا سکے۔
سی ڈی اے نے اس ضمن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق واجبات کی بروقت وصولی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور متعلقہ اداروں کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلیے سوئٹزرلینڈ روانہ وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلیے سوئٹزرلینڈ روانہ ڈھائی ہزار روپے کے تنازع پر قتل؛ سپریم کورٹ نے 15 سال بعد ملزم کو بری کردیا ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو بڑی کامیابی، مراکش کے بادشاہ نے بانی رکنیت قبول کرلی گرین لینڈ تنازع پر ٹیرف کی دھمکی: یورپی ممالک نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دے دیا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لینے کا نوٹیفکیشن چیلنج سانحہ گل پلازہ؛ جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی، لاپتہ افراد کی فہرست 81 تک پہنچ گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بحریہ ٹاؤن اسلام آباد سی ڈی اے
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔