ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: حارث رؤف پاکستانی اسکواڈ سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے فاسٹ بولر حارث رؤف کو پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ایشیا کپ کے فائنل کے بعد سے حارث رؤف کی شمولیت کے حامی نہیں رہے۔ ایشیا کپ کے بعد حارث رؤف نے پاکستان کی جانب سے کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ بھی نہیں کھیلا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی بنیاد پر سلیکشن کے عمل میں ان کا نام زیر غور نہیں آیا۔
واضح رہے کہ حارث رؤف اس وقت آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ میں مصروف ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی(bushra bibi) کے درمیان ہفتہ وار ملاقات کرائی گئی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جہاں دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں مقررہ ضابطوں کے مطابق کرائی گئی۔
دوسری جانب ملاقات کے دن کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے کسی وکیل یا خاندان کے دیگر افراد کی ملاقات نہ ہو سکی۔ جیل ذرائع کے مطابق معمول کی ملاقاتوں کے حوالے سے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات برقرار رہے۔
ادھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے نامزد نمائندے اور صوبائی حکومت کے بعض عہدیدار بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم انہیں بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
مزید پڑھیں:فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
اسی دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی اڈیالہ جیل پہنچیں، تاہم پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں جیل تک رسائی نہیں دی گئی۔