ٹرمپ منصوبہ ناقص ہے، غزہ پر دوبارہ قبضہ ضروری ہے: اسرائیلی وزیرخارجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیل کے وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ نے سنہ 2005 ءمیں غزہ سے انخلاء کو “گناہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ازالہ ضروری ہے۔ انہوں نے مغربی کنارے میں نئی ’یاتسیف‘ بستی کے افتتاح کے موقعے پر اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ اسرائیل ساحلی علاقے غزہ پر مکمل کنٹرول کے لیے “مزید 20 سال انتظار نہیں کر سکتا”۔
’ٹائمز آف اسرائیل‘ نے رپورٹ کیا کہ سموٹریچ نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو سے غزہ پر فوری کنٹرول کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ “یا ہم، یا وہ۔ یا اسرائیلی مکمل کنٹرول، حماس کی تباہی، دہشت گردی کے طویل مدتی دباؤ، دشمن کی ہجرت کی ترغیب اور مستقل اسرائیلی آباد کاری، یا – خدا نہ کرے – جنگ کی کوششیں اور وسائل ضائع ہونا اور اگلی لڑائی کا انتظار‘۔”
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیلی اسیران کی واپسی میں کردار پر شکریہ دیا جانا چاہیے، لیکن “ان کی منصوبہ بندی اسرائیل کے لیے ناقص ہے” اور اسے نظرانداز کرنا چاہیے ۔انہوں نے واضح کیا کہ “غزہ ہمارا ہے اور اس کا مستقبل ہمارے مستقبل پر سب سے زیادہ اثر ڈالے گا”۔ اس لیے تل ابیب کو “وہاں ہونے والے حالات کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے اور فوجی حکمرانی نافذ کرنی چاہیے”۔
سموٹریچ نے اپنے سخت گیر دائیں بازو کے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے “مغربی کنارے کی کچھ بستیوں سے اخراج کے گناہ کو درست کر دیا” جو سنہ 2005 میں غزہ سے انخلاء کے ساتھ ہوا تھا، لیکن انہوں نے کہا کہ “ایک گناہ ابھی تک درست نہیں کیا جا سکا، جب کہ ایسا موقع اور فرض موجود تھا، وہ ہے گوش قطیف سے فلسطینیوں کا اخراج ہے”۔
وزیر خزانہ نے استفسار کیا “کیا یہ سب سے خوفناک قتل عام جو یہودی قوم پر ہولوکاسٹ کے بعد ہوا کافی نہیں تھاکہ اسرائیلی قیادت یہ سمجھ سکے کہ کیا کرنا چاہیے؟”۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر عہدیدار ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان پر بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر ڈائریکٹر برائے تحقیق، وکالت، پالیسی اور مہمات، ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Instead of waging a campaign against the @IntlCrimCourt and continuing to arm a government committing genocide, US authorities should uphold human rights and respect the rule of law. @NYCMayor Mamdani is right: @netanyahu should be arrested, and brought before the International… pic.twitter.com/mai4rtENAh
— Erika Guevara Rosas (@ErikaGuevaraR) July 23, 2026
ایریکا گویرا روزاس نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نیویارک کے میئر زوہران ممدانی کے حالیہ مؤقف کی حمایت کی، جنہوں نے کہا تھا کہ اگر بنیامین نیتن یاہو نیویارک کا دورہ کریں تو انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو جنگی مجرم، اس کی جگہ جیل ہے، ظہران ممدانی ستمبر میں اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے پر بضد
روزاس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حکام کو انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے 2024 میں بنیامین نیتن یاہو کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ عدالت کا مؤقف ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران مبینہ جنگی جرائم کے الزامات کی باقاعدہ تحقیقات اور قانونی کارروائی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے، ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم کا بڑا اعلان
اسرائیل آئی سی سی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، جبکہ غزہ میں جاری جنگ اور انسانی بحران کے تناظر میں اسرائیلی قیادت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر قانونی اور سفارتی دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمنسٹی انٹرنیشنل جنگی جرائم نیتن یاہو