Jasarat News:
2026-07-24@03:52:07 GMT

کان میں پانی پھنس جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT

کان میں پانی پھنس جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نہاتے ہوئے یا تیراکی کے دوران کان میں پانی چلے جانا ایک عام مسئلہ ہے، تاہم یہی معمولی سی صورتحال اکثر افراد کے لیے بےچینی، بھاری پن اور بعض اوقات تکلیف کا باعث بن جاتی ہے، خاص طور پر جب پانی فوراً باہر نہ نکلے تو لوگ گھبراہٹ میں ایسے طریقے اختیار کر لیتے ہیں جو مسئلہ حل کرنے کے بجائے اسے مزید سنگین بنا سکتے ہیں۔

ماہرینِ صحت کے مطابق کان میں پانی چلے جانے کی صورت میں سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ لوگ انگلی، ماچس کی تیلی، پِن، ٹشو پیپر یا کاٹن بڈز کے ذریعے پانی نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

طبی ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اس قسم کی حرکات کان کے حساس پردے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں انفیکشن، سوزش یا سماعت متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر کان میں پانی چلا جائے تو گھبرانے کے بجائے چند محفوظ اور آزمودہ طریقے اپنائے جائیں، جن کے ذریعے پانی بغیر کسی نقصان کے بآسانی خارج ہو سکتا ہے۔

پہلا اور سب سے سادہ طریقہ یہ ہے کہ جس کان میں پانی گیا ہو، سر کو اسی سمت جھکا لیا جائے اور کان کے نچلے حصے کو ہلکے ہاتھ سے نیچے کی جانب کھینچا جائے۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ ہلکی سی جمپ لگائی جائے، جس سے کششِ ثقل کے باعث کان میں موجود پانی قدرتی طور پر باہر آ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق دوسرا مؤثر طریقہ سکشن پیدا کرنے کا ہے۔ اس کے لیے ہتھیلی کو کان کے اوپر اچھی طرح رکھ کر چند بار زور سے دبا کر چھوڑا جائے۔ اس عمل سے کان کے اندر دباؤ پیدا ہوتا ہے، جو پھنسا ہوا پانی باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے اور اکثر افراد کو فوری آرام محسوس ہوتا ہے۔

تیسرا طریقہ خاص احتیاط کے ساتھ صرف بڑوں کے لیے تجویز کیا جاتا ہے۔ اس طریقے میں ہیئر ڈرائر کو کم حرارت پر رکھ کر کان سے تقریباً دس انچ کے فاصلے پر پانچ سیکنڈ کے لیے گرم ہوا دی جاتی ہے، پھر چند لمحے کا وقفہ دے کر یہی عمل دو سے تین بار دہرایا جاتا ہے۔ اس سے کان کے اندر موجود نمی خشک ہو جاتی ہے، تاہم بچوں کے معاملے میں اس طریقے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

طبی ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اگر 24 گھنٹوں کے اندر کان سے پانی نہ نکلے، یا درد، جلن اور تکلیف میں اضافہ ہونے لگے تو فوری طور پر مستند ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

اسی طرح اگر کان میں پانی جانے کے بعد بھنبھناہٹ، سنسناہٹ، درد یا سماعت میں کمی محسوس ہو تو یہ انفیکشن کی علامت ہو سکتی ہے، ایسی صورت میں گھریلو ٹوٹکوں کے بجائے بروقت طبی معائنہ ہی واحد محفوظ راستہ ہے۔ بروقت احتیاط اور درست طریقہ اپنانے سے کان کی صحت کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کان میں پانی جاتا ہے کان کے کے لیے

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • زباں فہمی289؛ میں بھی رانی، تُو بھی رانی........
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن