خلع کے بعد جہیز کے تنازع سے متعلق کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے خلع کے بعد جہیز کے تنازع سے متعلق کیس میں اہم ریمارکس دیے ہیں۔
جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ ہمارے ہاں ایک مائنڈ سیٹ بن گیا ہے کہ اگر بیوی کو مکا یا تھپڑ ماریں گے تو اسی کو ٹارچر سمجھا جاتا ہے، ذہنی تشدد کو نظر انداز کیا جاتا ہےحالانکہ یہ سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز یے، عورتیں جتنا کمپرومائز کرتی ہیں مرد انکے مقابلے میں 1 فیصد بھی نہیں کرتے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اگر عورت سے علیحدگی ہوگئی ہے تو اسکو عزت سے رہنے دیں، شادی کے وقت دی گئی سلامی ہمیشہ بیوی کی ہوتی ہے، اگر آپ نے بیوی کیساتھ اچھی زندگی گزارنی ہے تو بیوی سے سلامی مت لیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی