ایرانی پولیس چیف کا مظاہرین کو 3 دن میں سرنڈر کرنے کا الٹی میٹم
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
تہران (ویب ڈیسک) ایرانی پولیس چیف نے مظاہرین کو 3 دن میں سرنڈر کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران میں حکومت مخالف مظاہروں پر ریاستی کریک ڈاؤن مزید سخت ہو گیا، ایران کے قومی پولیس چیف احمد رضا رادان نے مظاہروں میں شریک افراد کو الٹی میٹم کے بعد کارروائی کی وارننگ دیدی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ٹی وی سے خطاب میں پولیس چیف کا کہنا تھا کہ وہ نوجوان جو دھوکے میں آکر مظاہروں میں شامل ہوئے انہیں دشمن نہیں بلکہ گمراہ افراد سمجھا جائے گا اور اگر وہ مقررہ وقت کے اندر سرنڈر کر دیں تو نرمی برتی جائے گی، انہوں نے واضح کیا کہ مہلت ختم ہونے کے بعد قانون پوری سختی سے حرکت میں آئے گا۔
واضح رہے کہ دسمبر کے آخر میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے جلد ہی ملک گیر احتجاج میں تبدیل ہو گئے، جنہیں مبصرین نے ایرانی قیادت کے لیے حالیہ برسوں کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پولیس چیف
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔