فیصل رحمان کے بدلے ہوئے انداز نے عوام کی توجہ حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
سینئر پاکستانی اداکار اور ڈیجیٹل کریئیٹر فیصل رحمان ان دنوں اپنے بدلے ہوئے لُک کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
فیصل رحمان کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور فلم و ٹیلی وژن دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
انہوں نے محض 14 سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا اور فلمی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا، مداحوں نے انہیں بابرا شریف، شبنم اور دیگر معروف اداکاراؤں کے ساتھ اسکرین پر بے حد پسند کیا، حال ہی میں ڈرامہ سیریل قرضِ جاں میں ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا۔
فیصل رحمان نے حال ہی میں اپنے لمبے بال کٹوا کر نیا ہیئر اسٹائل اپنایا، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کرلی، اداکار کے مطابق مجھے اس تبدیلی کے بعد مداحوں کی جانب سے بے حد مثبت ردعمل ملا ہے۔
فیصل رحمان نے بتایا کہ میں کافی عرصے سے اپنے لمبے بال کٹوانا چاہتا تھا، تاہم مجھے بال جھڑنے کا خدشہ تھا۔
سوشل میڈیا صارفین اداکار کی اس تبدیلی کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے لکھا کہ اب آپ بالکل نوجوان فیصل رحمان لگ رہے ہیں، ایک اور صارف کا کہنا تھا واہ، یہ تبدیلی آپ پر بہت اچھی لگ رہی ہے، جبکہ ایک تبصرے میں لکھا گیا یہ ہیئر اسٹائل آپ کی عمر اور شخصیت دونوں کے لیے بہترین ہے، آپ میں پھر سے اسٹار والی جھلک نظر آ رہی ہے۔
کچھ مداحوں نے فیصل رحمان کو ہالی ووڈ ہیرو سے تشبیہ دی، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ بالکل 80 کی دہائی والے فیصل رحمان واپس آ گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل رحمان
پڑھیں:
بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی
پاور ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال جون کے دوران بجلی صارفین کو فی یونٹ 20 پیسے کا خالص ریلیف ملے گا۔
اعلامیے کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.73 روپے فی یونٹ اضافہ جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کو مجموعی طور پر 20 پیسے فی یونٹ کا فائدہ حاصل ہوگا۔
پاور ڈویژن کے مطابق جون میں بجلی کے نرخ جنوری تا مئی 2026 کے مقابلے میں برقرار رہیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ریلیف کی شرح ماہانہ اضافے سے زیادہ رہی، جس کی وجہ سے صارفین کو خالص ریلیف میسر آئے گا۔
پاور ڈویژن نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث عالمی توانائی منڈی شدید دباؤ کا شکار رہی اور برینٹ کروڈ آئل کی متوقع قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
پاور ڈویژن کے مطابق اس صورتحال کے باوجود حکومت نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے بجلی صارفین کو بڑے اضافی مالی بوجھ سے محفوظ رکھا۔
اعلامیے کے مطابق اپریل میں بجلی کی قیمت میں ممکنہ طور پر 5 سے 6 روپے فی یونٹ اضافے کا خدشہ تھا، تاہم حکومتی اقدامات کے نتیجے میں اس اضافے کو محدود کرکے 1.73 روپے فی یونٹ تک رکھا گیا۔ اس طرح صارفین پر تقریباً 38 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہونے سے بچ گیا۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ محدود لوڈ مینجمنٹ، مقامی گیس کے استعمال اور فرنس آئل کے مؤثر استعمال کے ذریعے توانائی کے بحران کا مقابلہ کیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے جس سے مجموعی طور پر 65 ارب روپے کا ریلیف صارفین کو ملے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ لائن لاسز میں کمی اور بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث صارفین کو نمایاں ریلیف فراہم ہوا، جبکہ متوقع بیس ٹیرف کے مقابلے میں 46 ارب روپے کی منفی تبدیلی بھی صارفین کے حق میں گئی۔
پاور ڈویژن نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے عالمی اور علاقائی سطح پر درپیش مشکلات کے باوجود بجلی کے نرخوں کو مستحکم رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بجلی صارفین پاور ڈویژن ریلیف کا اعلان عوام کو خوشخبری وی نیوز