کراچی: چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر خٹک سمیت 24 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
کراچی:
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے غیر قانونی اسلحہ، اقدام قتل اور ریاستی اداروں کیخلاف نعرہ بازی کے مقدمے میں چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر خٹک سمیت 24 افراد کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو غیر قانونی اسلحہ، اقدام قتل اور ریاستی اداروں کیخلاف نعرے بازی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
شاہ فیصل پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماء و چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر خٹک سمیت 24 ملزمان کو پیش کیا۔ وکیل صفائی مہہ جبین ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزمان سے برآمد اسلحہ لائسنس یافتہ ہے۔ ملزمان کا مقدمہ ختم کیا جائے۔
تفتیشی افسر نے ملزمان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزمان کو 21 جنوری تک پولیس کی تحویل میں دیدیا۔
دوران سماعت وکیل صفائی نے ملزمان کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے مقدمہ ختم کرنے کی درخواست پر پراسیکیوٹر سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہ فیصل
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer